انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 571 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 571

۵۷۱ میں وہ برسا` مغربی افریقہ کے ممالک نائجیریا` گولڈ کوسٹ` سیرالیون میں وہ برسا` آسڑیلیا میں وہ برسا` انگلستان اور جرمن اور روس کے علاقہ کو اس نے سیراب کیا اور امریکہ میں جاکر اس نے آب پاشی کی- آج دنیا کا کوئی براعظم نہیں جس میں مسیح موعودؑ کی جماعت نہیں اور کوئی مذہب نہیں جس میں سے اس نے اپنا حصہ وصول نہیں کیا` مسیحی` ہندو` بدھ` پارسی` سکھ` یہودی سب قوموں میں سے اس کے ماننے والے موجود ہیں اور یورپین` امریکن` افریقن` اور ایشیا کے باشندے اس پر ایمان لائے ہیں اگر جو کچھ اس نے قبل از وقت بتا دیا تھا اللہ تعالیٰٰ کا کلام نہ تھا تو وہ کس طرح پورا ہو گیا؟ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ وہ یورپ اور امریکہ جو اس سے پہلے اسلام کو کھا رہے تھے مسیح موعود ؑکے ذریعے سے اب اسلام ان کو کھا رہا ہے کئی سو آدمی اس وقت تک انگلستان میں اور اسی طرح امریکہ میں اسلام لا چکا ہے اور روس اور جرمن اور اٹلی کے بعض افراد نے بھی اس سلسلے کو قبول کیا ہے- وہی اسلام جو دوسرے فرقوں کے ہاتھ سے شکست پر شکست کھا رہا تھا اب مسیح موعود کی دعاؤں سے دشمن کو ہر میدان میں نیچا دکھا رہا ہے اور اسلام کی جماعت کو بڑا رہا ہے- فالحمد للہ رب العلمین گیارھویں دلیل آپ ؐکا عشق اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ سے حضرت اقدسؑ مسیح موعود علیہ الصلوہ والسلام کی چند پیشگوئیوں کے بیان کرنے کے بعد اب میں آپ ؑکے دعوے کی صداقت کی گیارھویں دلیل بیان کرتا ہوں اور وہ دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا )عنکبوت ع۷(70: یعنی جو لوگ ہمارے راستے میں سچی کوشش کرتے ہیں ہم ان کو اپنے راستے دکھا دیتے ہیں اور ان پر ان کو چلاتے ہیں اور اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قل ان کنتم تحبون اللہ فاتبعونی یحببکم اللہ )آل عمران ع۴(32: کہدے کہ اگر تم کو اللہ سے محبت سے تو میری اتباع کرو- اللہ تعالیٰ تم سے