انوارالعلوم (جلد 7) — Page 563
انوار العلوم جلدے ۵۶۳ دعوة الامير گیارہویں پیشگوئی نصرت مالی کے متعلق تبشیری پیشگوئیوں میں سے دوسری مثال کے طور پر میں اس پیشگوئی کو پیش کرتا ہوں جو آپ کی مالی امداد کے متعلق کی گئی تھی۔ یہ پیشگوئی عجیب حالات اور عجیب رنگ میں کی گئی تھی اور در حقیقت آپ کی عظیم الشان پیشین گوئیوں میں سے یہ سب سے پہلی پیشگوئی تھی۔ اس کی تفصیل یوں ہے کہ ایک دفعہ آپ کے والد صاحب بیمار ہوئے اس وقت تک آر تک آپ کو الہام ہونے شروع نہ ہوئے تھے ایک دن جبکہ آپ کے والد صاحب کی بیماری بظاہر معلوم ہوتا تھا کہ جاتی رہی ہے صرف کسی قدر زحیر کی شکایت باقی تھی آپ کو آپ کو سب ۔ سب سے پہلا الهام والسَّمَاءِ وَ الطَّارِقِ ۳۰۷۔ ہوا۔ چونکہ طارق رات کے آنے والے کو کہتے ہیں اس لئے آپ نے سمجھ لیا کہ اس میں موت کے آنے کی خبر ہے) اور آج رات ہونے پر والد صاحب فوت ہو جائیں گے اور یہ الہام بطریق ما تم پُرسی ہے جو اللہ تعالی نے بکمال شفقت آپ سے کی ہے اور آنے والی = والد تکلیف میں آپ کو تسلی دی ہے چو چونکہ بہت سی آمدنیاں آپ کے خاندان کی آپ کے صاحب کی زندگی تک ہی تھیں کیونکہ ان کو پنشن اور انعام ملا کرتا تھا اسی طرح بہت سی جائیداد بھی ان کی زندگی تک ہی ان کے پاس تھی ، اس لئے اس الہام پر بوجہ بشریت آپ کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ جب والد صاحب فوت ہو ۔ فوت ہو جائیں گے تو ہماری آمدن کے کئی راستے بند ہو جائیں گے ۔ سرکاری پنشن اور انعام بھی بند ہو جائے گا اور جائیداد کا بھی اکثر حصہ شرکاء کے ہاتھوں میں چلا جائے گا اس خیال کا آنا تھا کہ فوراً دوسرا الہام ہوا جو ایک بڑی پیشگوئی پر مشتمل تھا اور اس کے الفاظ یہ تھے کہ اليْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَه ۳۰۸۔ کیا خدا تعالٰی اپنے بندے کیلئے کافی نہ ہو گا۔ اس الہام میں چونکہ اللہ تعالی کی طرف سے آپ کے تکفل اور آپ کی ضروریات کے پورا کرنے کا وعدہ تھا آپ نے کئی ہندوؤں اور مسلمانوں کو اس کی اطلاع دے دی تا وہ اس کے گواہ رہیں اور ایک ہندو صاحب کو جو اب تک زندہ ہیں امرتسر بھیج کر اس