انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 552 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 552

انوار العلوم جلد ہے ۵۵۲ دعوة الامير سے ادھر پھریں گے اور بحری جنگ کا موقع تلاش کریں گے ۔ یہ بات ثابت کر دینے کے بعد کہ اس پیشگوئی میں زلزلے سے مراد جنگ عظیم ہے جو پچھلے دنوں ہوئی ہے اب میں اس پیشگوئی کے مختلف اجزاء کے متعلق بیان کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کس طرح پورے ہوئے سب سے پہلے تو یہ دیکھنا چاہئے کہ اس پیشگوئی میں یہ بتایا گیا تھا کہ اس کی ابتداء اس طرح ہوگی کہ کوئی مصیبت نازل ہو گی اور اس کے نتیجے میں تمام دنیا پر زلزلہ آئے گا چنانچہ اسی طرح اس جنگ کی ابتداء ہوئی۔ آسٹریا ہنگری کے شہزادے اور بیگم کے قتل کی مصیبت اس جنگ کے چھڑنے کا باعث ہوئی نہ کہ ڈول کے سیاسی اختلافات دوسری بات اس پیشگوئی میں یہ بتائی گئی تھی کہ اس آفت عظیمہ کا اثر ساری دنیا پر ہو گا، چنانچہ یہ بات نہایت روز روشن کی طرح پوری ہوئی۔ اس سے پہلے ایک بھی مصیبت ایسی نہیں آئی جس کا اثر اس وسعت کے ساتھ ساری دنیا پر پڑا ہو ، یورپ تو خود اس جنگ کا مرکز ہی تھا ایشیا بھی اس میں ملوث ہوا، چین میں جنگ ہوئی جاپان جنگ میں شریک ہوا ہندوستان اس جنگ میں شامل ہوا اور جرمن جہاز نے ہندوستانی ساحلوں پر حملہ کیا، ایران میں انگریزی فوجوں کی ترکوں سے جنگ ہوئی اور جرمن تفصل کے ساتھ ایرانیوں کا فساد ہوا، عراق، شام، فلسطین ، سائبیریا میں جنگ ہوئی، افریقہ میں بھی چاروں کونوں پر جنگ ہوئی جنوبی علاقے میں ساؤتھ افریقہ کی حکومت نے جرمن ویسٹ افریقہ پر حملہ کیا اور خود جنوبی افریقہ میں بغاوت ہوئی ، مشرقی افریقہ میں جرمن نو آبادی میں جنگ ہوئی ، مغربی ساحل پر کیمران میں جنگ ہوئی ، مغربی ساحل پر شہر سویز اور مصر کی سرحد ملحقہ طرابلس پر جنگ ہوئی ، آسٹر یلیشیا کے علاقے میں جرمن جہاز نے حملہ کیا اور آخر پکڑا گیا اور نیو گائنا میں جنگ ہوئی، امریکہ کے ساحل پر انگریزی اور جرمن بیڑوں میں جنگ ہوئی اور کینیڈا اور ریاستہائے متحدہ جنگ میں شامل ہوئیں اور جنوبی امریکہ کی مختلف ریاستوں نے بھی جرمن کے خلاف اعلان جنگ کیا غرض دنیا کا کوئی علاقہ نہیں جو اس جنگ کے اثر سے محفوظ رہا ہو ۔ ایک علامت یہ بتائی گئی تھی کہ پہاڑ اور شہر اُڑائے جائیں گے اور کھیت برباد ہوں گے سو ایسا ہی ہوا ، بیسیوں پہاڑیاں کثرت گولہ باری اور سرنگوں کے لگانے سے بالکل مٹ گئیں اور بہت سے شہر برباد ہو گئے حتی کہ اربوں روپیہ جرمن کو ان کی دوبارہ آبادی کیلئے دینا پڑا ہے اور اب تک اس غرض کیلئے وہ تاوان ادا کر رہا ہے اور کھیتوں اور باغوں کا جو نقصان ہوا ہے ان کی