انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 548 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 548

۵۴۸ اصل الفاظ جن میں اس جنگ کی خبر دی گئی تھی- ایک زلزلہ عظیمہ کی خبر دیتے تھے` لیکن جو علامات اس کی بتائی گئی تھیں وہ ظاہر کرتی تھیں کہ زلزلے کے سوا یہ کوئی اور مصیبت ہے اور دوسرے الہامات بھی اسی خیال کی تائید کرتے تھے چنانچہ وہ الہامات جن میں اس جنگ کی خبر دی گئی تھی یہ ہیں -: تازه نشان ،تازہ نشان کا دھکا زلزلة الساعة قوانفسکم ۸۳ ۲نزلت لک لک نری ایات ونهدم مایعمرون۔قل عندي شهادة من اللہ۔فھل انتم مؤمنون کففت عن بني اسرايل- ان فرعون وهامان وجنودها كانوا خاطين ۲۸۴- فتح نمایاں ہماری فتح ۲۸۵ انى مع الأفواج اتیک بغتة ۲۸۶۔یہ الہام بار بار ہوا۔پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا۔۲۸۷۔آتش فشاں۔۲۸۸ مصالح العرب مسير العرب۔۲۸۹عدت الدیار کذکری - اریک زلزلةالساعة۔* یریكم الله زلزلة الساعة۔\" لمن الملك اليوم للہ الواحد القھار۔۲۷۔ترجمہ- قیامت کا نمونہ زلزلہ- اپنی جانوں کو بچاؤ`،میں تیری خاطر نازل ہوا- ہم تیری خاطر بہت سے نشان دکھائیں گے اور جو کچھ دنیا بنا رہی ہے- اس کو منہدم کر دیں گے تو کہدے میرے پاس ایک گواہی اللہ کی طرف سے ہے کیا تم ایمان لاؤ گے- میں نے بنی اسرائیل کی مصیبت دور کر دی` فرعون اور ہامان اور ان دونوں کے لشکر غلطی پر ہیں- فتح نمایاں- ہماری فتح۔میں فوجوں کے ساتھ تیرے پاس آونگا اور اچانک آؤں- پہاڑ گرا اور زلزلہ آیا- آتش فشاں پہاڑ- اہل عرب کے لیے ایسے راستے نکلیں گے کہ ان پر چلنا ان کے لیے مفید ہو گا اور اہل عرب اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں گے- گھروں کو اس طرح اڑا دیا جائے جس طرح میرا ذکر وہاں سے مٹ گیا ہے- اسی زلزلہ کی مزید تشریح آپ ؑنے اپنی ایک نظم میں فرمائی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے- زلزلہ ایسا سخت ہو گا کہ اس سے انسانوں اور دیہات اور کھیتوں پر تباہی آجائے گی` ایک شخص بحالت برہنگی اس زلزلے کی زد میں آجائے تو اس سے یہ نہ ہو سکے گا کہ کپڑے پہن سکے- مسافروں کو اس سے سخت تکلیف ہو گی اور بعض لوگ اس کے اثر سے دور دور تک بھٹکتے نکل جائیں گے- زمین میں گڑ ھے پڑ جائیں گے اور خون کی نالیاں چلیں گی- پہاڑوں کی ندیاں خون سے سرخ ہو جائیں گے- تمام دنیا پر یہ آفت آوے گی اور کل انسان بڑے ہوں خواہ چھوٹے اور