انوارالعلوم (جلد 7) — Page 547
انوار العلوم جلدے ۵۴۷ دعوة الامير سے اینٹ بج گئی ۔ ڈلہوزی اور بکلوہ کی چھاؤنیوں کی عمارتیں بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں ۔ دیگر شہروں اور دیہات کو بھی سخت صدمہ پہنچا اور میں ہزار آدمی اس زلزلے سے موت کا شکار ہوئے ۔ طبقات الارض کے ماہر حیران رہ گئے کہ اس زلزلے کا کیا باعث تھا مگر وہ کیا جانتے تھے کہ اس زلزلے کا باعث حضرت مسیح موعود کی تکذیب تھی اور اس کی غرض لوگوں کو اس کے دعوے کی طرف توجہ دلائی تھی۔ وہ اس کا باعث زمین کے نیچے تلاش کر رہے تھے مگر در حقیقت اس کا باعث زمین کے اوپر تھا اور کانگڑے کی خاموش شدہ آتش فشاں پہاڑی اپنے رب کا حکم پورا کر رہی تھی اس زلزلے کے علاوہ آپ نے اور نے اور بہت سے زلزلوں کی خبر دی جو اپنے وقت پر آئے اور بعض ابھی آئیں گے ۔ نویں پیشگوئی جنگ عظیم کی پیشگوئی جو سب دنیا کیلئے محبت ہوئی اور جس سے ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ جس طرح جمادات و نباتات پر حکومت رکھتا ہے اسی طرح ان لوگوں کے دلوں پر بھی جو حکومت کے نشہ میں چور ہو کر اپنے آپ کو خداتعالی کی خدائی سے باہر سمجھتے ہیں نویں مثال میں ان پیشگوئیوں میں سے منتخب کرتا ہوں جو ساری دنیا کیلئے محبت ہوئی اور جن سے یہ ثابت کیا گیا کہ اللہ تعالی کے قبضہ قدرت میں اسی طرح ارباب حکومت کے دل بھی ہیں جس طرح کہ عوام کے اور اسی طرح انسان بھی اس کی فرمانبرداری کرتا ہے جس طرح اور مخلوق ۔ یہ پیشگوئی ۱۹۰۵ء میں شائع کی گئی تھی اور اس میں اس جنگ عظیم کی خبر دی گئی تھی جس نے پچھلے چند سال دنیا کے ہر گوشہ کو حیران و پریشان کر رکھا تھا اور لوگوں کے حواس پراگندہ کر ہر دیئے تھے اور اب بھی اس کا اثر پوری طرح زائل نہیں ہوا بلکہ کہیں نہ کہیں سے اس کی آگ کا شعلہ سر نکال ہی لیتا ہے ۔