انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 514 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 514

انوار العلوم جلدے والد دعوة الامير نواں اصولی علم آپ کو یہ دیا گیا کہ قرآن کریم تمام کا تمام کیا سورتیں اور کیا آیتیں سب کا سب ایک خاص ترتیب کے ساتھ اترا ہوا ہے۔ اس کا ایک ایک فقرہ اور ایک ایک جملہ اپنی صحیح جگہ پر رکھا ہوا ہے اور ایسی اعلیٰ درجہ کی ترتیب اس میں پائی جاتی ہے کہ دوسری کتب کی ترتیب اس کے مقابلے میں بالکل بیچ ہے کیونکہ دیگر کتب کی ترتیب میں صرف ایک ہی بات مد نظر رکھی جاتی ہے کہ مناسب مضامین یکے بعد دیگرے آجائیں لیکن قرآن کریم کی ترتیب میں یہ خصوصیت ہے کہ اس میں مضامین کی ترتیب نہ صرف مضامین کے لحاظ سے ہے بلکہ ایسی طرز سے ہے کہ مختلف جہات سے اس کی ترتیب قرار دی جاسکتی ہے ۔ یعنی اگر مختلف مطالب کو مد نظر رکھا جائے تو ہر مطلب کے لحاظ سے اس کے اندر ترتیب پائی جاتی ہے یہ نہیں کہ اس کی ایک تفسیر کریں تو ترتیب قائم رہے اور دوسری تفسیر کریں تو ترتیب میں خلل آجائے بلکہ جس قدر معنے اس کے صحیح اور مطابق اصول تفسیر کے ہیں ان سب کی رعایت کو مد نظر رکھا گیا ہے اور کوئی سے معنے لے کر اس کی تفسیر شروع کر دو اس کی ترتیب میں فرق نہیں آئے گا اور یہ ایسی صفت ہے کہ کسی انسانی کلام میں نہیں پائی جاتی اور نہ پائی جاسکتی ہے۔ دسواں اصولی علم آپ کو یہ دیا گیا ہے کہ قرآن کریم میں نیکیوں اور بدیوں کے مدارج بیان کئے گئے ہیں۔ یعنی یہ بتایا گیا ہے کہ کون کون سی نیکی سے کون کون سی نیکی کی تحریک ہوتی ہے اور کون کون سی بدی سے کون کون سی بدی پیدا ہوتی ہے۔ اس علم کے ذریعے سے انسان اخلاق کی اصلاح میں عظیم الشان فائدہ حاصل کر سکتا ہے کیونکہ اس تدریجی علم کے ذریعے سے وہ بہت سی نیکیوں کو حاصل کر سکتا ہے جن کو وہ پہلے باوجود کوشش کے حاصل نہیں کر سکتا تھا اور بہت سی بدیوں کو چھوڑ سکتا ہے جن کو وہ باوجود بہت سی کوشش کے نہیں چھوڑ سکتا تھا گویا قرآن کریم کا یہ عظیم الشان معجزہ آپ نے بتا دیا ہے کہ اس نے انسان کو نیکیوں اور بدیوں کے چشمے بتا دیئے ہیں جہاں پہنچ کر وہ اپنی پیاس کو بجھا سکتا ہے یا تباہ کرنے والے طوفان کو روک سکتا ہے ۔ گیارھواں اصولی علم آپ کو یہ بتایا گیا کہ سورۃ فاتحہ قرآن کریم کے سب مضامین کا خلاصہ ہے اور باقی قرآن کیلئے بمنزلہ متن ہے اور کل اصولی مسائل اس کے اند ر بیان کئے گئے ہیں اور نہایت مفصل اور ضخیم تفاسیر آپ نے اس سورۃ کی شائع کیں اور نہایت پرلا ر نهایت پر لطف ایمان کو تازہ کرنے والے مضامین اس سے اخذ کر کے تقسیم کئے۔ اس علم کے ذریعے سے آپ نے حفاظت اسلام کے کام کو آسان کر دیا کیونکہ ہر ایک بات جو مفصل میں سے انسان کی سمجھ میں نہ