انوارالعلوم (جلد 7) — Page 32
انوار العلوم - جلدے ۳۲ تقریه جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۲۲ اسی طرح کوئی شخص خدا تعالی، رسولوں ، ملائکہ اور قیامت پر ایمان رکھے مگر ان کی حقیقت پر ایمان نہ رکھتا ہو تو وہ بھی مومن نہیں ہو سکتا۔ پس ان کی حقیقت پر ایمان لاؤ تا کہ تم کو فائدہ ہو۔ ہر ایک بات جو خداتعالی ملائکہ رسولوں اور قیامت اور قدر کے متعلق ہو مگر تم اس کو پھیر کر اپنی منشاء کے ماتحت لاتے ہو اور اس کی ایسی تشریح کرتے ہو جس سے ان کی حقیقت بالکل مٹ جاتی ہے اور صرف مجاز باقی رہ جاتا ہے تو یہ کفر ہے ۔ اس قسم کی سب باتوں سے بچنا چاہئے۔ پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے جو کچھ نازل ہو اس کے -- کلام الہی کے متعلق شبہات متعلق شبہات کرنا بھی گناہ ہے مگر عام لوگ وساوس اور شبہات اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کے ساتھ نا انصافی ہے اگر کوئی شبہ ہو تو اس کو حل کرنا اور اپنے دل سے دور کر دینا چاہئے۔ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ شبہات کا حل تلاش کرنے سے تمہارے عقائد پر زد پڑے گی اگر یہ بات ہے تو ایسے مذہب کو چھوڑ دو ورنہ تحقیقات کر کے دور کرو۔ اسی طرح مایوسی بھی گناہ ہے اور خدا تعالی پر بہت بڑا اتمام ہے۔ بہت لوگ مایوسی ہوتے ہیں جو مصائب کے وقت خیال کر لیتے ہیں کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا مگر مومن کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اگر تلوار بھی کسی کی گردن پر رکھی ہو اور دشمن اس سے پوچھے کہ اب بھی تو اس سے رہا ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ تو مومن یہی کہے کہ اب بھی رہا ہو سکتا ہوں۔ بعض اوقات بظاہر انتہائی ناکامی سمجھی جاتی ہے مگر اس حالت میں بھی کامیابی ہو جاتی ہے اور بعض اوقات انسان خیال کر لیتا ہے کہ میری کامیابی میں کوئی شبہ ہی نہیں مگر وہ ناکام ہو جاتا ہے۔ بچپن میں ہم مدرسہ کی کتابوں میں ایک واقعہ پڑھا کرتے تھے۔ ایک آدمی تھا جو بہت امیر ہو گیا اس کے بڑے اچھے کھیت تھے جن میں بہت پیداوار ہوتی تھی۔ ایک دن وہ بڑا خوش ہو رہا تھا کہ اس نے چائے منگوائی ابھی اس نے پی نہ تھی کہ اس کو کسی نے آ کر کہا سو ر کھیت خراب کر رہا ہے اس نے چائے نہ پی اور ہتھیار لے کر سور کو مارنے کیلئے چلا گیا۔ مگر سٹور نے اس پر ایسا حملہ کیا کہ اسے مارہی دیا اور وہ چائے نہ پی سکا۔ یہ واقعہ تو امید میں نا امیدی کی مثال ہے۔ مگر خداتعالی بظاہر نا امیدی کی حالت میں جس طرح اپنے بندوں کی حفاظت کرتا ہے اس کی بھی حیرت انگیز مثالیں ہیں ۔ ایک دفعہ رسول کریم لشکر سے علیحدہ ہو کر ایک درخت کے نیچے لیٹے ہوئے تھے کہ ایک کافر آیا اور آپ کی تلوار