انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 478 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 478

انوار العلوم جلدے دعوة الامير اب جناب اس سے معلوم کر سکتے ہیں کہ حضرت اقدس نے اسلام کے اندر جس قدر نقائص پیدا کر دیئے گئے تھے خواہ عقائد میں خواہ اعمال میں سب کو دور کر دیا ہے اور اسلام کو پھر اس کی کو کر دیا کو اصل شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس سے اب وہ سب دوست اور شمن کے دلوں کو لبھانے لگ گیا ہے اور اس کی قوت قدسیہ پھر اپنا اثر دکھانے لگ گئی ہے۔ اے بادشاہ! جس قدر نقائص او پر بطور مثال بیان ہوئے ہیں جو ان بہت سے نقائص میں سے چند ہیں جو اس وقت مسلمانوں میں پیدا ہو چکے ہیں آپ ان کو دیکھ کر ہی معلوم کر سکتے ہیں کہ ایک محفوظ کتاب کی موجودگی میں جیسا کہ قرآن کریم ہے اس سے زیادہ مفاسد اسلام میں نہیں پیدا ہو سکتے ۔ اگر اس سے زیادہ مفاسد پیدا ہوں گے تو اسی صورت میں کہ قرآن کریم ہی نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ بدل جائے مگر یہ ناممکن ہے پس اور مفاسد بھی پیدا ہونے نا ممکن ہیں۔ اب غور کرنا چاہئے کہ جب اسلام کے اندر مفاسد اپنی انتہاء کو پہنچ گئے ہیں تو اور کون سا وقت ہے جب کہ مسیح موعود آئیں گے اور جب کہ ان تمام مفاسد کی اصلاح حضرت اقدس مرزا غلام احمد علیہ الصلوۃ والسلام نے کردی ہے اور اسلام کو ہر ایک شر سے محفوظ کر دیا ہے تو پھر کسی کے آنے کی کیا ضرورت ہے جب کہ وہ کام مسیح موعود کیلئے اور صرف حضرت مسیح موعود کے لئے مقدر تھا آپ نے بأحسن وجوہ پورا کر دیا ہے تو آپ کے مسیح موعود ہونے میں کیا شک ہے ۔ جب سورج نصف النہار پر آجائے تو پھر اس کا انکار نہیں ہو سکتا اسی طرح ایسے واضح دلائل کی موجودگی میں حضرت مرزا صاحب کے مسیح موعود ہونے کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ چھٹی دلیل نصرت الهی چھٹی دلیل آپ کی صداقت کی کہ یہ دلیل بھی در حقیقت بہت سے دلائل پر مشتمل ہے نصرت الہی ہے ۔ مأمور و مرسل در حقیقت اللہ تعالی کے پیاروں میں سے ایک پیارا ہوتا ہے اور اس کی صداقت ثابت نہیں ہو سکتی جب تک کہ خدا تعالٰی کا اس کے ساتھ وہ سلوک نہ ہو جو