انوارالعلوم (جلد 7) — Page 458
انوار العلوم جلدے ۴۵۸ دعوة الامير اس طرح وہ کام سرانجام دیا جو مسیح کی آمد ثانی کے لئے مقرر تھا۔ ۱۹۷ ایمان باللہ کے بعد اسلام کا دوسرا رکن ایمان بالملائکہ ہے اس رکن کو بھی مسلمانوں نے بالکل مسخ کر دیا تھا۔ بعض لوگ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ ملائکہ نَعُوذُ بِاللهِ گناہ بھی کر لیتے ہیں۔ اللہ تعالٰی پر بھی معترص ہو جاتے ہیں، آدم کے واقعہ میں ملائکہ کو اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ گویا وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑے ہو کر اس کی حکمتوں پر اعتراض کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ ١٩٧ کہہ کر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم اللہ تعالٰی کے افعال پر نکتہ چینی کرہی نہیں سکتے ۔ ہاروت اور ماروت کا قصہ ایسا دلخراش قصہ ہے کہ سن کر حیرت ہوتی ہے کہا جاتا ہے کہ دو فرشتے اللہ تعالی نے دنیا میں آدمیوں کے بھیس میں بھیجے اور وہ ایک فاحشہ عورت پر عاشق ہو گئے اور آخر سزا کے طور پر ایک کنویں میں اوندھے منہ لٹکائے گئے نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ اس طرح کہا جاتا ہے کہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ابلیس ملائکہ کا استاد تھا۔ بعض لوگ ملائکہ کی نسبت یہ عقیدہ رکھنے لگے ہیں کہ گویا وہ بھی مادی وجود ہیں آدمیوں کی طرح ادھر ادھر دوڑے دوڑے پھرتے ہیں۔ عزرائیل کبھی اس کی جان نکالنے جاتے ہیں اور کبھی اس کی۔ اس کے برخلاف بعض لوگ ملائکہ کے وجود ہی کے منکر ہو گئے ہیں اور ملائکہ کو ایک وہمی وجود قرار دیتے ہیں اور قرآن کریم کی آیات کی یہ تشریح کرتے ہیں کہ قوتوں اور طاقتوں کا نام ملائکہ رکھا گیا اور یہاں تک دلیر ہو گئے کہ علی الاعلان قرآن کریم اور احادیث کی تعلیم کے خلاف کہتے ہیں کہ ” زجبریل امین قرآں یہ پیغامے نمی خواہم" بلکہ ملائکہ کے وجود پر اعتراض کرتے ہیں اور انہیں اللہ تعالی کی قدرت کے خلاف سمجھتے ہیں۔ حضرت اقدس نے ان خلاف اسلام اعتقادات کو بھی آکر رد کیا ہے اور صحیح اعتقاد کو پھیلایا ہے اور ملائکہ کی ذات سے اعتراضات کو دور کیا ہے ۔ آپ نے دلائل سے ثابت کیا ہے کہ ملائکہ اللہ تعالی پر اعتراض نہیں کیا کرتے اور نہ وہ گناہوں میں مبتلاء ہوتے ہیں، ان کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ - ۱۹۸ ملائکہ ١٩٨۔ اللہ تعالٰی کے احکام کی خلاف ورزی نہیں کرتے اور جن باتوں کا ان کو حکم دیا جاتا ہے انہیں وہ بجالاتے ہیں۔ پس ایسی مخلوق جسے اللہ تعالیٰ نے پیدا ہی ان طاقتوں کے ساتھ کیا ہے جو اطاعت اور فرمانبرداری کی طاقتیں ہیں کس طرح بدی میں مبتلاء ہو سکتی ہے اور فاحشہ عورتوں کے