انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 455 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 455

انوار العلوم جلدے ۴۵۵ دعوة الامير صدمہ پہنچایا ہے مگر تعجب ہے کہ یہ لوگ خود بھی شرک میں مبتلاء ہیں اور دوسروں سے ان کو صرف اس قدر امتیاز حاصل ہے کہ یہ ہر ایک شخص کو اللہ کا شریک نہیں بناتے ۔ صرف مسیح علیہ السلام کو اللہ کا شریک سمجھتے ہیں کہ یہ لوگ بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح مسیح علیہ السلام کو زندہ آسمان پر بیٹھا ہو ا یقین کرتے ہیں ان کے نزدیک رسول کریم ال جو افضل الانبیاء تھے زمین میں مدفون ہیں لیکن حضرت مسیح نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِک دو ہزار سال سے آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں اللہ تعالی ان کو موت ہی نہیں دیتا۔ قرآن کریم میں صاف پڑھتے ہیں کہ جن بزرگوں کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ مردہ ہیں زندہ نہیں ہیں اور یہ بھی نہیں جانتے کہ کب اٹھائے جائیں گے۔ اَمْوَاتٌ غَيْرُ احْيَاءِ وَمَا يَشْعُرُونَ رونَ أَيَّانَ يُبْعَثُونَ ۱۸۷۔ پھر دیکھتے ہیں کہ مسیحی مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالی کے سوا معبود بنائے ہوئے ہیں مگر یہ حضرت مسیح کی زندگی کا خیال نہیں چھوڑتے اور اپنے آپ کو موحد کہتے ہوئے جھجکتے نہیں۔ اسی طرح یہ لوگ شرک کے خلاف تو آواز بلند کرتے ہیں مگر یقین رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح مردے زندہ کیا کرتے تھے حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خود بھی اس دنیا میں مردوں کو ۱۸۸ جو زندہ کر کے نہیں بھیجتا، جیسا کہ فرماتا ہے ۔ وَحَرُمُ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يُرْجِعُونَ لوگ فوت ہو چکے ہیں ان کے لئے ہم نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ وہ واپس نہیں لوٹ سکیں گے اسی طرح فرماتا ہے وَمِنْ وَرَائِهِمْ بَرْزَخٌ إِلى يَوْمِ يُبْعَثُونَ ۱۸۹۔ یعنی جو لوگ مر چکے ہیں ان کے پیچھے ایک روک ڈال دی گئی ہے جو قیامت کے دن تک جاری رہے گی اس سے پہلے یہ زندہ نہیں کئے جائیں گے۔ یہ لوگ اہلحدیث کہلاتے ہیں لیکن اس حدیث کو بھول جاتے ہیں کہ رسول کریم الی فرماتے ہیں کہ جب حضرت جابر کے والد عبد اللہ شہید ہوئے تو اللہ تعالی نے ان سے کہا کہ مانگو جو کچھ مانگنا ہے اس پر انہوں نے کہا کہ میری تو یہی خواہش ہے کہ مجھے زندہ کیا جائے اور میں پھر رسول کریم اس کے ساتھ مل کر جہاد کروں اور پھر تیری راہ میں شہید ہوں اور پھر زندہ کیا جاؤں اور پھر شہید ہوں، اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر میں نے اپنی ذات کی قسم نہ کھائی ہوتی تو میں تجھے زندہ کر دیتا مگر چونکہ میں نے عہد کر لیا ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔ اس لئے ایسا نہیں کروں گا ۔ یہ لوگ نہیں سوچتے کہ جس کام کو اس دنیا میں اللہ تعالٰی بھی نہیں کرتا اور جو اس کی