انوارالعلوم (جلد 7) — Page 413
انوار العلوم جلدے ۴۱۳ دعوة الامير وقت ایسے سامان نکل آئیں گے کہ لوگ پرانی سواریوں کو چھوڑ دیں گے اور نئی سواریوں پر چڑھیں گے خشکی اور پانی پر نئی قسم کی سواریاں چلیں گی۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کیتر كن الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا ۱۳۵۔ اس زمانے میں سواری کی اونٹنیاں ترک کر دی جائیں گی اور لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کریں گے ۔ چنانچہ اس وقت یہی ہو رہا ہے اکثر ممالک میں ریل کی سواری کی وجہ سے قدیم سواریاں بے کار ہوتی جاتی ہیں۔ پہلے خالی ریل تھی تو دوسری سڑکوں پر سفر کرنے کیلئے پھر بھی لوگ اونٹ وغیرہ کے محتاج ہوتے تھے ، لیکن جب سے موٹر نکل آئی ہے اس وقت سے تو اس قدر ضرورت بھی گھوڑوں وغیرہ کی نہیں رہی اور جوں جوں ان سواریوں کی ترقی ہو گی پرانے سواری کے جانور متروک ہوتے چلے جائیں گے۔ رسول کریم ﷺ نے اس زمانے کے متعلق یہ خبر بھی دی تھی کہ اس وقت ریلیوں کے علاوہ دخانی جہاز بھی نکل آئیں گے ۔ جیسا کہ آپ فرماتے ہیں۔ دجال کا گدھا پانی پر بھی چلے گا اور جب وہ چلے گا تو اس کے آگے اور پیچھے بادل ہو گا ۱۳۶۔ اور اس سے مراد آپ کی ریل اور و خانی جہاز ہی ہیں کیونکہ میں گدھا ہے جو خشکی اور پانی پر چلتا ہے اور اس سے کلیسیاء نے جس قدر کام لیا ہے اور کسی قوم نے نہیں لیا۔ اس کے ذریعہ سے پادری انجیلیں بغل میں رہا کر دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پہنچ گئے اور سارے جہان کو اپنے دجل کے جال میں پھانس لیا ہے اور ریل اور جہاز کے کبھی آگے اور کبھی پیچھے دھوئیں کا بادل ہوتا ہے جو کبھی اس کا ساتھ نہیں چھوڑتا اور ان دونوں سواریوں کی خوراک بھی پتھر ہے (یعنی پتھر کا کوئلہ) جو خوراک کہ دجال کے گدھے کی حدیثوں میں بیان ہوئی ہے ۔ ان سواریوں نے تعلقات اقوام کی نوعیت ہی بالکل بدل دی ہے۔ رسول کریم اللہ نے مسیح موعود کے زمانے کی مالی حالت کا بھی نقشہ کھینچ کر بتایا مالی حالت ہے، حذیفہ ابن الیمان سے ابو نعیم نے حلیہ میں روایت کی ہے کہ رسول کریم ا نے فرمایا کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ ہے کہ اس وقت سونا زیادہ ہو جائے گا اور چاندی لوگوں سے مطلوب ہو جائے گی ۱۳۷- یہ حالت بھی اب پیدا ہے سونے کی وہ کثرت ہو گئی ہے کہ اس کا دسواں حصہ بھی پہلے نہ تھی۔ سینکڑوں سونے اور چاندی کی نئی وکانیں نکل آئی ہیں اور پھر سونے اور چاندی کے نکالنے کے جدید ذریعے معلوم کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے دنیا میں سونے کی تعداد بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ اگر صرف انگلستان کا ہی سونا لیا جائے تو شاید