انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 410

انوار العلوم جلدے ۴۱۰ دعوة الامير کے اثر سے موجودہ تمدن پچھلے تمدن سے بالکل بدل گیا ہے عورتیں کثرت سے مردوں کے ساتھ مل کر گھوڑوں پر سوار ہو کر شکار اور گھوڑ دوڑوں میں شامل ہوتیں ہیں بلکہ سرکس میں تماشے دکھاتیں ہیں اور مردوں کا لباس پہننے کا رواج بھی مسیحی ممالک میں کثرت سے ہے علی الخصوص جنگ کے بعد سے تو لاکھوں عورتوں نے بالکل مردانہ لباس پہننا شروع کر دیا ہے۔ برجس اور چھوٹا کوٹ بھی ان میں ایک فیشن کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ عورتوں کو جو حکومت مردوں پر حاصل ہو چکی ہے وہ بھی اپنی نوعیت میں نرالی ہے در حقیقت اس امر میں یورپ کے تمدن اور اس کے اثر سے دیگر بلاد کے تمدن میں ایسا فرق آگیا ہے کہ اس کے بد نتائج اگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے دور نہ ہوئے تو ان کے دور ہونے کی اور کوئی صورت نہیں یا تو ان کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ کوئی خطرناک فساد پھوٹے گا یا شادی کا رواج بالکل بند ہو جائے گا اور نسل انسانی کی ترقی کو ایک نا قابل برداشت صدمہ پہنچے گا۔ ایک علامت رسول کریم اللہ نے اس وقت کے تمدن کی یہ بتائی ہے کہ اس وقت مرد عورتوں کی طرح زینت کریں گے اور ان کی شکلیں اختیار کریں گے ۱۲۹۔ یہ تغیرات بھی پیدا ہو چکے ہیں۔ دنیا کا اکثر حصہ داڑھیاں منڈوا کر عورتوں سے مشابہت اختیار کر رہا ہے۔ کسی وقت داڑھی مرد کیلئے زینت سمجھی جاتی تھی اور مسلمانوں کیلئے تو باتباع رسول کریم ال اسلامی شعار تھی وہ اب اکثر چہروں سے غائب نظر آتی ہے بلکہ ایسے لوگ بھی جن کو عالم اسلام میں بہت کچھ دینی وقعت دی جاتی ہے اس کے مونڈ دینے ہی میں اپنے چہروں کی زینت پاتے ہیں۔ دوسرا تغیر اس پیشگوئی کے ماتحت تھیٹروں کی کثرت ہے کہ ان میں کثرت سے مرد عورتوں کا اور عورتیں مردوں کا بھیس بدل کر تماشہ کرتے اور گاتے ناچتے ہیں اسی طرح یورپ و امریکہ میں مرد جس قدر اپنے سر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور جس طرح ان کی زینت کی طرف توجہ کرتے ہیں وہ اس زمانے کی عورتوں سے تو نہیں مگر پرانے زمانے کی عورتوں سے ضرور بڑھ کر ہے۔ رسول کریم نے مسیح موعود کے زمانے کے لوگوں کی جسمانی اور صحت کی جسمانی حالت حالت بھی بیان فرمادی ہے چنانچہ حضرت انس سے ترندی میں روایت ہے کہ جب دجال ظاہر ہو گا اور مدینے کی طرف رخ کرے گا تو اس وقت طاعون بھی پڑے گی اور اللہ تعالی طاعون اور دجال دونوں سے مدینے کو بچائے گا۔ ۱۳۰- یہ حالت بھی پیدا ہو چکی ہے پچیس