انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 394 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 394

انوار العلوم جلدے ۳۹۴ دعوة الامير سے تغیرات جن کا پیدا کرنا انسان کے اختیار میں نہیں اور وہ بطور علامات مہدی کے بیان کئے گئے ہیں ظاہر ہو جائیں تو اس وقت کو مہدی و مسیح کا زمانہ سمجھ لینے میں ہمارے لئے کوئی بھی مشکل نہیں ۔ اس وقت اگر بعض علامات ایسی معلوم ہوں جو اس وقت تک پوری نہیں ہوئیں تو ہمیں دو باتوں میں سے ایک کو تسلیم کرنا ہو گا یا یہ کہ وہ علامات جو پوری نہیں ہوئیں علامات مهدی تھیں ہی نہیں بلکہ بعض بے رحم لوگوں کی دست اندازی کے سبب سے ان کو علامات مہدی میں شامل کر دیا گیا تھا یا یہ کہ ان کے معنی سمجھنے میں ہم سے غلطی ہو گئی ہے در حقیقت وہ تعبیر طلب تھیں۔ اس کے بعد میں یہ بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ رسول کریم نے جو علامات مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانے کے متعلق بیان فرمائی ہیں ان پر ایک ادنی تدبر سے معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ فرداً فرداً مسیح و مہدی کے زمانے کی علامتیں نہیں ہیں بلکہ تمام مل کر ایک کامل اور ذو الوجوہ علامت بنتی ہیں ۔ مثلاً حدیث میر ، آتا ہے کہ مہدی کی ایک علامت ہے ہے کہ اس کے زمانے میں امانت اُٹھ جائے گی ۔۔۔ یا کہ اس وقت جہالت ترقی کر جائے گئی ہے اب اگر ان علامات کو مستقل علامتیں قرار دیا جائے تو ماننا پڑے گا کہ جب امانت دنیا سے اُٹھ جائے اس وقت مہدی کو ضرور ظاہر ہو جانا چاہئے یا علم کے اُٹھ جانے پر مہدی کو ضرور ظاہر ہو جانا چاہئے حالانکہ اس تیرہ سو سال کے عرصے میں مسلمانوں پر کئی اُتار چڑھاؤ کے زمانے آئے ہیں۔ کبھی ان میں سے علم اُٹھ گیا کبھی امانت لیکن مہدی ظاہر نہیں ہوا۔ پس معلوم ہوا کہ یہ علامتیں مستقل علامتیں نہیں ہیں بلکہ وہ سب علامتیں مل کر جنہیں رسول کریم ﷺ نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر بیان فرمایا ہے نہ کہ بعض لوگوں نے اپنے دل سے بنا کر انہیں رسول کریم ال کی طرف منسوب کر دیا ہے مہدی موعود کے زمانے کی علامتیں ہیں۔ ایک ایک علامت اور زمانوں میں بھی پائی جاسکتی ہے مگر متعدد علامتیں مل کر مہدی کے زمانے کے سوا اور کسی زمانے میں نہیں پائی جاسکتیں۔ کسی زمانے کے پہچاننے کا بھی وہی طریق ہے جو کسی ایک آدمی کے پہچاننے کا طریق ہے۔ جب ہمیں کسی ایسے شخص کا پتہ کسی کو دینا ہو جس کو اس نے پہلے نہیں دیکھا اور جس کا وہ واقف نہیں تو اس کا یہی طریق ہے کہ ہم اس کی شکل اور اس کے قد اور اس کے رنگ اور اس کی عادات اور اس کے کمالات اور اس کے متعلقین کے نشانات اور اس کے گھر کا نقشہ وغیرہ بتا