انوارالعلوم (جلد 7) — Page 351
انوار العلوم جلدے ۳۵۱ دعوة الامير گم گشتگان راه کو اپنی طرف بلائے اور جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کر سکتا بلکہ ضرورت کے موقع پر کسی پچھلے نبی کو لائے گا غلطی پر ہیں۔ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۲۴۔ علاوہ اس امر کے کہ مسیح ناصری کے دوبارہ واپس آنے میں اللہ تعالیٰ کی قدرت پر حرف آتا ہے آنحضرت ا کی قوت قدسیہ پر بھی حرف آتا ہے کیونکہ اگر حضرت مسیح علیہ السلام کو ہی دوبارہ دنیا میں واپس آتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ پہلی تمام امتیں جب بگڑتی تھیں تو ان کی اصلاح کیلئے اللہ تعالی انہیں میں سے ایک شخص کو کھڑا کر دیتا تھا مگر ہمارے آنحضرت کی امت میں جب فساد پڑے گا تو اس کی اصلاح کیلئے اللہ تعالی پہلے انبیاء میں سے ایک نبی کو واپس لائے گا خود آپ کی امت میں سے کوئی فرد اس کی اصلاح کی طاقت نہیں رکھے گا۔ اگر ہم یہ بات تسلیم کر لیں تو ہم یقیناً مسیحیوں اور یہودیوں سے رسول کریم ال کی دشمنی میں کم نہ ہوں گے کیونکہ وہ بھی رسول کریم اللہ کی قوت قدسیہ پر معترض ہیں اور اس عقیدے کے ساتھ ہم بھی آپ کی قوت قدسیہ پر معترض ہو جاتے ہیں۔ جب چراغ جل رہا ہو تو اس سے اور چراغ یقینا روشن ہو سکتے ہیں۔ وہ بجھا ہوا چراغ ہوتا ہے جس سے دوسرا چراغ روشن نہیں ہو سکتا۔ پس اگر رسول کریم اس کی امت پر کوئی زمانہ ایسا بھی آتا ہے کہ اس کی حالت ایسی بگڑ جائے گی کہ اس میں سے کوئی شخص اس کی اصلاح کے لئے کھڑا نہیں ہو سکے گا تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑے گا کہ اس وقت رسول کریم اس کا فیضان بھی نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ختم ہو جائے گا کون مسلمان اس بات کو نہیں جانتا کہ جب تک اللہ تعالی کو حضرت موسیٰ کا سلسلہ چلانا منظور تھا اس وقت تک آپ ہی کے اتباع میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے جو آپ کی امت کی اصلاح کرتے رہے لیکن جب اسے یہ منظور ہوا کہ آپ کے سلسلے کو ختم کر دے تو اس نے آپ کی قوم میں سے نبوت کا سلسلہ بند کر کے بنو اسماعیل میں سے نبی بھیج دیا ۔ پس اگر رسول کریم اس کے بعد کوئی نبی موسوی سلسلے سے آئے گا تو اس کے یہی معنے ہوں گے کہ اللہ تعالى نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ رسول کریم کے سلسلے کو بھی ختم کر دے گا اور کوئی اور سلسلہ جاری کرے گا اور نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ رسول کریم کی قوت قدسیہ اس وقت کمزور ہو جائے گی اور آپ کا فیضان کسی امتی کو بھی اس امر کے لئے تیار نہ کر سکے گا کہ وہ آپ سے نورپا کر آپ کی امت کی اصلاح کرے اور اسے راہ راست پر لاوے ۔ افسوس ہے کہ لوگ اپنے لئے تو ضرورت سے زیادہ غیرت دکھاتے ہیں اور کسی قسم کا