انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 344 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 344

انوار العلوم جلدے البلد دعوة الامير عیسیٰ زندہ ہوتے تو میری اطاعت کے سوا ان کو کوئی چارہ نہ تھا۔ اگر حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں تو پھر آپ کا یہ قول نَعُوذُ بِاللهِ باطل ہو جاتا ہے کیونکہ آپ کو گان" کہہ کر اور موسیٰ کے ساتھ عیسیٰ کو ملا کر دونوں نبیوں کی وفات کی خبر دیتے ہیں ۔ پس نبی کریم کی شہادت کے بعد کس طرح کوئی شخص آپ کی امت میں سے کہلا کر یہ یقین رکھ سکتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں اگر وہ زندہ ہیں تو آنحضرت ا ل کی صداقت اور آپ ۔ صداقت اور آپ کے علم پر حرف آتا ہے کیونکہ آپ تو ان کو وفات یافتہ قرار دیتے ہیں۔ رسول کریم اسے یہ بھی مروی ہے کہ آپ نے حضرت فاطمہ سے اس مرض میں جس میں آپ فوت ہوئے فرمایا کہ اِنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِ ضُنِي الْقُرْآنَ فِي كُلِّ عَامٍ مَرَّةً وَ أَنَّهُ عَارَضَنِي بِالْقُرْآنِ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَّبِيُّ إِلَّا عَاشَ نِصْفَ الَّذِي قَبْلَهُ وَاخْبَرَنِي أَنَّ عِيسَى بْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَمِائَةَ سَنَةٍ وَلَا أَرَانِي إِلَّا ذَاهِبَا عَلَى رأس الستين ۔ یعنی جبرائیل ہر سال ایک دفعہ مجھے قرآن سناتے تھے مگر اس دفعہ دو دفعہ سنایا ہے اور مجھے انہوں نے خبر دی ہے کہ کوئی نبی نہیں گذرا کہ جس کی عمر پہلے نبی سے آدھی نہ ہوئی ہو اور یہ بھی انہوں نے مجھے خبر دی ہے کہ عیسیٰ بن مریم ایک سو بیس سال کی عمر تک زندہ رہے تھے ۔ پس میں سمجھتا ہوں کہ میری عمر ساٹھ سال کے قریب ہو گی۔ اس روایت کا مضمون الہامی ہے کیونکہ اس میں رسول کریم ال اپنی طرف سے کوئی بات نہیں بیان فرماتے بلکہ جبرائیل علیہ السلام کی بتائی ہوئی بات بتاتے ہیں جو یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی عمر ایک سو بیس سال کی تھی۔ پس لوگوں کا یہ خیال کہ آپ بیتیں تینتیس سال کی عمر میں آسمان پر اٹھائے گئے تھے غلط ہوا کیونکہ اگر حضرت مسیح اس عمر میں آسمان پر اٹھائے گے تھے تو آپ کی عمر بجائے ایک سو بیس سال کے رسول کریم کے زمانے تک قریبا چھ سو سال کی بنتی ہے اور اس صورت میں چاہئے تھا کہ رسول کریم ال کم سے کم تین سو سال تک عمر پاتے مگر آنحضرت ا کا تریسٹھ سال کی عمر میں فوت ہو جانا اور الہانا آپ کو بتایا جانا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک سو ہیں سال کی عمر میں فوت ہو گئے ثابت کرتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی اور آسمان پر آپ کا بیٹھا ہو نا رسول کریم اللہ کی تعلیم کے سراسر خلاف ہے اور آ۔ ہے اور آپ کے کے الہامات اسے رد کرتے ہیں اور جب امر واقع یہ ہے تو ہم لوگ کسی کے کہنے سے کس طرح حضرت مسیح علیہ السلام کی حیات کے قائل ہو سکتے ہیں اور آنحضرت ا کو چھوڑ سکتے ہیں۔ الو