انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 329 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 329

انوار العلوم جلدے ۳۲۹ دعوة الامير أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ از طرف عبد الله الضعیف میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح و امام جماعت احمد یہ بطرف اعلیٰ حضرت امیر امان اللہ خان بہادر بادشاه افغانستان و ممالک محروسه السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ! جناب من ! یہ چند اوراق جو جناب کی خدمت میں جناب کے علو مرتبت کے خیال سے اور افادہ عام کی نیت سے طبع کرا کر ارسال ہیں میں امید کرتا ہوں کہ جناب با وجود کم فرصتی کے ان کے مطالعہ کی تکلیف گوارا فرمائیں گے اور مجھے ممنون احساں بنائیں گے اور اللہ تعالٰی کے حضور میں سرخروئی حاصل فرمائیں گے۔ اس مکتوب کے لکھنے کی دو غرضیں ہیں (۱) یہ کہ آپ تک میں اس آواز کو پہنچا دوں جو اللہ تعالٰی کی طرف سے دنیا کو مرکز محمدیت پر جمع کرنے کیلئے بلند ہوئی ہے اور (۲) یہ کہ جناب کے زیر سایہ جماعت احمدیہ کے کچھ افراد رہتے ہیں ان کے عقائد اور حالات سے جناب کو مطلع کروں تاکہ اگر ان کے متعلق کوئی امر جناب کی خدمت میں پیش ہو تو جناب اپنے ذاتی علم سے اس میں فیصلہ کرنے کے قابل ہوں۔ جناب من! پیشتر اس کے کہ میں کوئی اور بات کہوں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ جماعت احمد یہ