انوارالعلوم (جلد 7) — Page 291
۲۹۱ بإلشویک علاقہ میں احمدیت کی تبلیغ پاسپورٹ نہ مل سکے کے سبب سے سردست رہ گئے۔اس وقت امین خان صاحب واپس ہندوستان کو آرہے ہیں اور ایران سے ان کا خط پہنچا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو خیریت سے واپس لائے اور آئندہ سلسلہ کی بیش از پیش خدمات کرنے کا موقع دے۔میں ان واقعات کو پیش کرکے اپنی جماعت کے مخلصوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہ تکالیف کیا ہیں جو ملکانہ میں پیش آرہی ہیں پھر کتنے ہیں جنہوں نے ان ادنی ٰ تکالیف کے برداشت کرنے کی جرات کی ہے؟۔اے بھائیو! یہ وقت قربانی کا ہے کوئی قوم بغیر قربانی کے ترقی نہیں کر سکتی۔آپ لوگ سمجھ سکتےہیں کہ ہم اپنی نئی برادری کو جو بخارا میں قائم ہوئی ہے یونہی نہیں چھوڑ سکتے ہیں آپ میں سے کوئی رشید روح ہے؟ جوان ریوڑسے دور بھیڑیوں کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہو اور اس وقت تک ان کی چوپانی کرے کہ اس ملک میں ان کے لئے آزادی کا راستہ الله تعالی ٰکھول دے۔واخر دعونا ان الحمد للہ رب العلمين خاکسار میرزا محمود احمد(خلیفۃ المسیح الثانی ) ۹۔اگست ۱۹۲۳ء (ریویو آف ریلیجز ستمبر ۱۹۲۳ء)