انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 275 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 275

انوار العلوم جلدے ۲۷۵ تحریک شد ھی ملکانا ہمارے زمانہ میں ختم ہو جائے ۔ ان ہدایات پر جن کا ایک حصہ اصل اور ایک ضمیمہ ہے ( الفضل ۲۵۔ ستمبر ۱۹۲۳ء) پورا پورا عمل کرو ۔ آگرہ تک چوہدری حاکم علی صاحب کو امیر قافلہ مقرر کرتا ہوں وہاں جا کر چوہدری فتح محمد صاحب امیر ہوں گے۔ وہ جہاں لگائیں وہاں کام کرو۔ اور جس کام پر لگایا جائے وہی کرو اور جہاں تک تمہاری طاقت میں ہو کرو اس سے زیادہ کے لئے خدا بھی نہیں پوچھے گا۔ اس کے بعد دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی تمہارے ہاتھ پر فتح دے۔ (الفضل ۲۵- ستمبر ۱۹۲۳ء)