انوارالعلوم (جلد 7) — Page 253
۲۵۳ اس قدر آدمیوں کے کام کا اثر بالکل کم ہو جائے اور نتیجہ بالکل مایوس کن ہو - پس احباب کو چاہئے کہ اس فنڈ کو مضبوط کرنے کی طرف خاص توجہ کریں اور ہر ممکن قربانی سے دریغ نہ کریں کہ ایسے کام کے مواقع کم ملا کرتے ہیں۔ہمارے بہت سے احباب اس دھوکے میں ہیں کہ جب کام کرنے والے وقف کنندگان ہیں جو اپنے خرچ پر کام کر رہے ہیں تو پھر اس جگہ کیا خرچ ہونا ہو گا یہ خیال ناواقفیت حال کا نتیجہ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ اصل کام وقف کنندگان سے لیا جاتا ہے پھر بھی ایک مناسب تعداد مستقل آدمیوں کی مرکزی دفتر کے چلانے اور نگرانی کے لئے رکھنی پڑتی ہے اور اسی طرح خاص مقامات کی اہمیت کے سبب وہاں مستقل طور پر آدمی رکھنے پڑتے ہیں وہ اس خرچ کے علاوہ ڈاک اور اشتہارات اور مدارس اور مساجد اور سفرخرچ عملہ نگرانی اور تقسیم لٹریچر وغیرہ کے اخراجات اس قدر کثرت سے ہیں کہ انگلستان امریکہ اور جرمنی کے مشترکہ تبلیغی اخراجات سے بھی زیادہ ہو جاتے ہیں اور چونکہ عام چندہ سے پہلے ہی کام بہ مشکل چل سکتے ہیں اس خرچ کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا جب تک اس کے لئے الگ چندہ نہ ہو۔پس چاہئے کہ احباب اس خیال کو دل سے نکال دیں اور جو لوگ صاحب توفیق ہیں اور سویا سو سے زیادہ چندہ دینے کی طاقت رکھتے ہیں اس چندہ میں جلد شامل ہو کر خدا تعالیٰ سے ثواب حاصل کریں اور اسلام کی عزت کے قائم کرنے میں ممدّ اور معاون ہو کر مجاہدین کے گروہ میں شامل ہوں کہ مجاہد وہی ہے جو ہر اس ضرورت کے پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اسلام کو پیش آئے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے لوگ جو اس چندہ میں شامل ہو سکتے تھے ابھی تک شامل نہیں ہیں اور بہت سے لوگ جو زیادہ دے سکتے تھے سو روپیہ دے کر خاموش ہو گئے ہیں۔میں ابھی ان لوگوں کو موقع دینے کے لئے خاموش ہوں ورنہ ہزاروں دل غریب مخلصوں کے سینوں میں اس شوق سے دھڑک رہے ہیں کہ کب عام اجازت دی جائے اور ہم اپنی قلیل متاع کو خد مت اسلام کے لئے نچھاور کر دیں۔اے عزیزو! کیسے شرم کی بات ہے کہ وہ لوگ جو طاقت رکھتے ہوں اس امر کڑھیں کہ کیوں ہم سے مانگا جاتا ہے اور وہ جو بہت ہی محدودذرائع رکھتے ہیں اس امر پر تکلیف محسوس کریں کہ ہمیں قربانی کا موقع کیوں نہیں دیا جاتا۔اب بھی سبقت کا موقع ہے آپ لوگوں سے رعایت کر کے اور اس ثواب میں شریک کر کے پچھلے زنگوں کو دور کرنے کے لئے میں نے آپ کے بھائیوں کو روکا ہے۔مگر مخلصوں کے ریلے کو زیادہ حد تک نہیں