انوارالعلوم (جلد 7) — Page 234
انوار العلوم جلدے ۲۳۴ تحریک شد هی ملکانا کی ہر ایک بری شے سے پناہ مانگتے ہیں اے خدا ! اس بستی میں ہمارے قیام کو با برکت کر اور اس کی نعمتوں اور بارشوں سے ہمیں متمتع کر ۔ اور ہماری محبت اس جگہ کے لوگوں کے دلوں میں ڈال اور ہمارے دل میں اس جگہ کے نیک لوگوں کی محبت پیدا کر ۔ سفر سے نکلتے ہی اپنے پاس ایک پاکٹ بک رکھیں جس میں سب ضروری امور لکھتے چلے جاویں۔ کم سے کم دو کارڈ اور ایک لفافہ اور پنسل و چا تو بھی ہر وقت ساتھ رہیں۔ ۹ جس حلقہ میں کام کرنا ہے وہاں پہنچتے ہی ان امور کو دریافت کریں :- (1) وہ کسی ضلع میں ہے (۲) کس تحصیل میں ہے (۳) وہ کس تھانہ میں ہے (۴) اس کا ڈاک خانہ کہاں ہے ) (۵) اس اس : میں کوئی مدرسہ بھی ہے یا نہیں (1) اس میں کوئی شفا خانہ بھی بھی ہے یا نہیں (۷) اس ضلع کاڈپٹی کمشنر کون ہے اور اس کے اخلاق اور معاملہ کیسا ہے ؟ (۸) اس تحصیل کے تحصیل دار نائب تحصیلدار کون ہیں اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں (۹) اس تھانہ میں تھانیدار اور اس کے اوپر انسپکٹر کون ہے ۔ اور ان کے اخلاق اور معاملات کیسے ہیں (۱۰) اس گاؤں میں اگر پولیس مین مقرر ہے تو وہ کون ہے اور اس کے اخلاق اور معاملہ کیسا ہے۔ (11) اس کے پوسٹ آفس کا انچارج کون ہے اور چھٹی رساں کون ہے اور ان کا طریق اس تحریک شدھی میں کیسا ہے ۔ (۱۲) ڈاک وہاں کتنی دفعہ دن یا ہفتہ میں آتی ہے ۔ (۱۳) مدرس کون لوگ ہیں اور وہ اس تحریک میں کیا حصہ لیتے ہیں (۱۴) ڈاکٹر کون ہے۔ اور اس تحریک میں کیا حصہ لیتا ہے ۔ (۱۵) اس میں کوئی مسجد ہے یا نہیں ؟ اگر ہے تو امام ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو اس سے کوئی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟ ۱۰۔ حلقہ کا افسر ڈ پٹی کمشنر سے تحصیل کا انچارج تحصیلدار سے تھانہ کا انچارج تھانہ دار سے ملنے کی کوشش کرے اور بغیر اپنے کام کی تفصیل بتائے اس کی دوستی اور ہمدردی کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ مذکورہ بالا دوسرے لوگوں سے بھی اپنے تعلقات اچھے بنانے کی کوشش کرے ۔ یاد رکھنا چاہئے کہ جس قدر نقصان یا فائدہ چھوٹے لوگوں سے جیسے پولیس مین چھٹی رسان وغیرہ سے پہنچ سکتا ہے اس قدر بڑے لوگوں سے نہیں پہنچ سکتا۔ 11 جس گاؤں میں جائے اس کے مالک اور نمبردار اور پٹواری کا پتہ لے ۔ اگر وہ مسلمان ہوں تو ان کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرے اور ان سے مدد کی درخواست کرے مگر یہ