انوارالعلوم (جلد 7) — Page 233
انوارا العلوم جلدے ۲۳۳ تحریک شد می ملکانا اس کے سیکھنے کی طرف پوری توجہ کرنی چاہئے۔ اس میں جس قدر کوشش کریں گے اس قدر تبلیغ زیادہ موثر ہوگی اور جس قدر تبلیغ مؤثر ہوگی اسی قدر ثواب کا زیادہ موقع ملے گا۔ (ب) اسی طرح جس قوم سے مقابلہ ہو اس کے مذہب اور طریق سے پوری واقفیت نہ ہو تو مقابلہ مشکل ہوتا ہے پس اگر آریوں کے متعلق پوری واقفیت نہ ہو تو مرکز سے ان کے متعلق ضروری معلومات اور حوالوں کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کر لیں اور اسلام پر ان کے اعتراضوں کے جواب بھی اور ان کو بار بار پڑھ کر یاد کرتے رہا کریں۔ راستہ میں لوگوں سے ہرگز فخریہ طور پر باتیں نہ کرتے جاویں۔ فخر انسان کو نیکی سے محروم کر دیتا ہے اور سیاستاً بھی اس کا نقصان پہنچتا ہے دشمن کی توجہ اس طرف پھر جاتی ہے اور وہ ہوشیار ہو جاتا ہے۔ -۶- اگر پہلے سے آپ کی جگہ مقرر ہے تو جو جگہ مقرر ہے اس جگہ جا کر مبلغ سے چارج باقاعدہ لے لیں اور اس سے سب علوم ضرور یہ حاصل کر لیں اور اگر جگہ مقرر نہیں تو پھر مرکز میں جا کر افسر اعلیٰ سے ہدایات حاصل کریں۔ ۳۶ ۷۔ جس قصبہ میں داخل ہوں جس وقت وہ نظر آوے مندرجہ ذیل مسنون دعا کم سے کم تین دفعہ خشوع و خضوع سے پڑھیں نہایت مجرب اور مفید ہے۔ اللَّهُمَّ رَبِّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ وَرَبِّ الْأَرْضِينَ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ وَرَبِّ الشَّيَاطِينَ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَن ب الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هُذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ اهْلِهَا وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَشَرِّ اهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيْهَا ٣٥ اللَّهُمَّ بَارِكَ لَنَا فِيْهَا وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَيْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبِّبْ صَالِحِيْ اَهْلِهَا إِلَيْنَا- آمین - ٣٦ کم سے کم تین دفعہ سمجھ کر یہ دعا مانگو رسول کریم میں ہم سے یہ مردی اور میرا اس کے متعلق وسیع تجربہ ہے۔ اس کا ترجمہ یہ ہے۔ اے اللہ ! جو سات آسمانوں کا رب ہے اور ان کا بھی جن پر یہ سایہ کئے ہوئے ہیں۔ اور جو ساتوں زمینوں کا رب ہے اور ان کا بھی جن کو یہ اٹھائے ہوئے ہیں اور شیطانوں کا بھی اور ان کا بھی جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں اور ہواؤں کا بھی اور ان چیزوں کا بھی جن کو وہ اڑاتی ہیں ہم تجھ سے اس بستی کی بھلائی طلب کرتے ہیں اور اس کے باشندوں کی بھلائی بھی طلب کرتے ہیں اور ہر اس چیز کی بھلائی بھی جو اس میں پائی جاتی ہے۔ اور ہم اس بستی کی ہر ایک برائی سے پناہ مانگتے ہیں اور اس بستی میں رہنے والوں کی برائی سے بھی پناہ مانگتے ہیں اور اس بستی