انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 232 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 232

انوار العلوم جلدے ۲۳۲ تحریک شدھی ملکانا اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ ہدایات برائے مبلغین مکرمی ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُہ چونکہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک حصہ انسداد فتنہ ارتداد کے لئے وقف کیا ہے میں چند ہدایات اس کام کے متعلق آپ کو دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے افسروں کے احکام کے ماتحت پوری طرح ان ہدایات پر عمل کریں گے ۔ وہ ہدایات یہ ہیں :- -1 اللہ تعالی کے فضل پر بھروسہ کرتے ہوئے نیک نیت اور محض ابتغاء لوجہ اللہ اس کام کا ارادہ کریں۔ گھر سے نکلیں تو دعا کرتے ہوئے اور رَبِّ ادْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاخْرِ جْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا ۳۴ کہتے ہوئے لگیں اور بہت استغفار کرتے جائیں کہ خدا تعالی کمزوریوں پر پردہ ڈال کر خدمت دین کا کوئی حقیقی کام لے لے ۔ ۳- سورہ فاتحہ اور درود کا بہت درد رکھیں ۔ نمازوں کے بعد تسبیح ، تحمید اور تکبیر ضرور کریں اور کچھ دیر خاموش بیٹھ کر ذکر الہی کریں کہ ایسے اوقات میں یہ نسخہ نور قلب پیدا کرنے میں بہت مفید ہوتا ہے۔ ۴ - الف۔ بھاشا کے الفاظ سیکھنے اور ان کے استعمال کرنے کی طرف خاص توجہ کریں کہ تبلیغ کا آلہ زبان ہے زبان نہ آتی ہو تو تبلیغ بے اثر ہو جاتی ہے۔ پس بھاشا جو ان لوگوں کی زبان ہے