انوارالعلوم (جلد 7) — Page 220
۲۲۰ ۹۔منشی محمد دین صاحب ملتانی- مہاجر ۱۰۔میاں محمد دین صاحب زرگر مہاجر قادیان ۱۱۔میاں محمد شفیع صاحب زرگر مہاجر قادیان ۱۲۔چوہدری نثار احمد صاحب سٹیری کویسٹ (لارنس نائک ٹیٹوریل فورس) ۱۳- ہادی علی خاں صاحب نائک (ٹریٹوریل فورس) برادر زادہ میسرز محمد علی شوکت على ۱۴- شیخ محمد ابراہیم علی صاحب پسرجناب شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر الحکم ۱۵- محمداعجازالحق خاں صاحب سب اوور سیئر پسرڈاکٹر محمد طفیل خاں صاحب بٹالوی ۱۶- میاں غلام محمد صاحب ڈنگوی مہاجر ۱۷۔میاں عبداللہ صاحب کشمیری دوکاندار قادیان ۱۸- چوہدری محمد حسین صاحب چوہدری والہ ۱۹۔منشی محمد عامل صاحب بھاگلپوری مہاجر ۲۰- میاں محمد الدین صاحب مسافر برادر جناب ماسٹر خیر الدین صاحب پی۔ایس۔سی ۲۱- ایوب خاں صاحب ۲۲- سید عزیز الرحمان صاحب بریلوی مہاجر یہ فہرست سنانے کے بعد فرمایا میں دعا کرتا ہوں ان کے لئے جو جائیں گے اور ان کے لئے بھی جنہوں نے پیش کیا ،مگرجا نہیں سکتے ان کی نیت کا بدلہ اللہ ان کو دے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مدینہ میں کچھ ایسے لوگ رہتے ہیں جو ہر ایک وادی میں جہاں سے تم گزرتے ہو تمہارے ساتھ ہوتے ہیں اور ہر ایک حال میں تمہارے ساتھ رہتے ہیں صحابہ نے عرض کیا حضور وہ کون ہیں۔فرمایا یہ تمہارے وہ بھائی ہیں جو کسی عذر کی وجہ سے نہیں جاسکے \" پس ان بھائیوں کے لئے جن کے دل میں ہے کہ جائیں مگر جا نہیں سکتے خواہ ان کو ابھی بھیجا نہیں جانا یا ان کو عذرات ہیں وہ دعا کے مستحق ہیں۔اب جانے کا موقع ہے سب کو تیار ہونا ہے پھر فرمایا یہ نبیس * آدمی ہیں جو عصر کی نماز کے بعد رخصت ہوں گے سب کے لئے جو جا رہے ہیں جو وہاں ہیں یا جو جانے کو تیار ہیں دعا کی جائے۔بھائی عبدالرحیم صاحب آگرہ تک وفد کے امیر ہوں گے اور وہاں جا کر چوہدری صاحب کے سپرد کریں گے اب بھی دعا کرتا ہوں اور عصر کے بعد دعا کروں گا۔(الفضل ۲۹- مارچ ۱۹۲۳ء) *پہلے ہمیں آدمی ہی بھیجنے کی تجویز تھی پھر بائیس کو تیار کرنے کا حکم دیا گیا اور بائیس ہی روانہ ہوئے۔