انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 216 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 216

انوار العلوم جلدے ۲۱۶ تحریک شدھی ملکانا لوگ آپ کا زیادہ انتظار نہیں کریں گے آپ کو اپنے مقام چھوڑنے پڑیں گے اور دل میں درد رکھنے والے لوگ اپنے ایثار کا بار ان لوگوں کے سامنے لاکر ڈال دیں گے۔ جو در حقیقت اس کام کے اہل ہیں اور جو اسلام کو ہر ایک چیز سے زیادہ پیار کرتے اور ہر ایک چیز اس پر قربان کرتے اور قربان کرنے کے لئے تیار رہتے اور اسی میں لذت اور سرور پاتے ہیں۔ میں اس اعلان کے ذریعہ سے اپنے فرض کو ادا کر چکا ہوں۔ اب کوئی خواہ اس پیغام کو قبول کرے یا نہ ، متحدہ کوشش سے کام کرے یا تفرقہ سے کام کو بگاڑے، ہر قسم کی مدد کے لئے آگے بڑھے یا بزدلی یا بخل سے پیچھے ہٹ جائے دین کو مقدم کرے یا دنیا کو خدا کی رضا کو چاہے یا اپنے نفس کے آرام کو ہم تو اسی کام کیلئے پیدا کئے گئے ہیں، اور اسی کام میں لذت محسوس کرتے ہیں۔ خدا پر ہمارا تو کل ہے اور اس کی ذات پر ہمارا بھروسہ - ہندو قوم کیا چیز ہے اگر سب دنیا بھی پیغام اسلام کے پہنچانے میں ہمارے راستہ میں روک ہوگی تو ہم اس کے فضل پر بھروسہ کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں نہیں چھوڑے گا اور ہلاک نہیں ہونے دے گا بلکہ مدد کرے گا اور اپنے فضل کو ہمارے لئے نازل کرے گا۔ اور یہی چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے اور جس کے بعد ہر ایک چیز حقیر ہو جاتی ہے۔ وَاخِرُ دَعُوْنَا إِنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان ۲۳- مارچ ۱۹۲۳ء (الفضل ۲۶۔ مارچ ۱۹۲۳ء)