انوارالعلوم (جلد 7) — Page 215
انوار العلوم جلدے ۲۱۵ تحریک شد هی ملکانا ہمارے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہو تو ہم اس کو ساتھ ملانے کے لئے تیار ہیں۔ اس وقت کسی سنی سے تو مباحثہ ہونے کا نہیں کہ شیعہ شیعیت کے متعلق وعظ کرے گا نہ کسی غیر احمدی سے مقابلہ ہے کہ ایک احمدی وہاں وفات مسیح پر لیکچر دے گا۔ ہاں بعض سوال ایسے آجاتے ہیں کہ جہاں انسان کو اپنے خیالات کا اظہار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ آریوں سے بحث میں کسی اسلامی عقیدہ کی تشریح کرنی پڑتی ہے یا ان کے کسی اعتراض کو رد کرنا ہو تو اس وقت ہر شخص بے شک اپنے عقیدہ کا ہی اظہار کرے گا اور اس کو اس سے روکنا گو یا بد دیانتی سکھاتا ہے۔ پس ہم اس سے ہرگز نہیں رکیں گے۔ اگر ایک شیعہ ان کو شیعہ بنادے یا ایک اہل قرآن ان کو اپنا ہم عقیدہ بنا دے تو ہم ہرگز اس سے اس کو منع نہیں کریں گے ۔ یا ایک حنفی یا اہل حدیث حنفیوں یا اہل حدیث کے خیالات کا اظہار ایسے مواقع پر کرے تو اسے ہرگز برا نہیں منائیں گے۔ صرف ضرورت اس امر کی ہوگی کہ محدود حلقوں میں انتظام کے ماتحت اپنے جوش کو قابو میں رکھتے ہوئے اخلاص اور ایثار کے ساتھ کام کریں اور جو شخص اس طرح کام کرنے کے لئے تیار ہو ہمارا مرکزی نظام اس کی ہر ایک قسم کی مدد کرے گا۔ صرف ان شرائط کی پابندی ان سے چاہی جائے گی جو اوپر بیان ہو چکی ہیں اور جو احمدیوں کے لئے بھی رکھی گئی ہیں اور جو کسی عقیدہ کے متعلق نہیں ہیں بلکہ مالی اور انتظامی ہیں اور ہر عظمند تسلیم کرے گا کہ کام کی بہتری کے لئے ضروری ہیں۔ ہر ایک جو اس طرح کام کرنے کے لئے تیار ہے چاہئے کہ مجھے اطلاع دے اور یہ بھی بتائے کہ کس سہ ماہی میں وہ کام کرنے کے لئے تیار ہے تا مناسب ہدایات سے اس کو مطلع کیا جائے۔ اے عزیزو ! یہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کا وقت نہیں۔ اپنی غفلت کو چھوڑ دو۔ اسلام کے احسانات کو یاد کرو اور اپنے مال اور اپنی جان کو اس خطرہ کے دور کرنے کے لئے خرچ کر دو کہ نہ یہ مال انسان کے کام آتا ہے نہ یہ جان کام آتی ہے ۔ کام صرف وہ قربانی آتی ہے جو انسان محض اللہ کیلئے اور اس کی رضا کے حصول کے لئے کرتا ہے۔ وہی اس دنیا میں کام آتی ہے اور وہی اگلے دنیا جہاں میں۔ میں نے اپنی طرف سے اتحاد کا پیغام دیدیا ہے اب اس کا قبول کرنا یا رو کرنا آپ کے اختیار میں ہے۔ اے مختلف اقوام کے رؤساء اور لیڈ رو! میں آپ کو بھی ہو شیار کرتا ہوں کہ اس وقت لوگوں میں بیداری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں اگر آپ نے پیش قدمی نہ کی تو آپ یا د رکھیں کہ