انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 187

انوار العلوم جلدے تحریک شد هی ملکانا سے خدا نے وعدہ کیا ہے کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۔ تمہارا اس وقت مقابلہ ہندوؤں سے ہے اس لئے اس بات کو بھولو مت کہ مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ السلام کرشن بھی ہیں اور یہ کرو کشیتر کا میدان ہے۔ پس خدا پر توکل کر وفتح تمھی کو ہو گی۔ اپنے ایمان کو مضبوط کرو کہ تم ہی جیتو گے اور تمہارا دشمن مغلوب ہو گا کیونکہ تم کو خدا پر توکل ہے اپنی طاقت پر نہیں۔ یہ خوب یا اور کھو کہ انکسار اختیار کرو۔ دشمن کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اگر تعداد کو دیکھا جائے تو تم اس کے مقابلہ میں چٹنی سے بھی کم ہو۔ ہاں تم میں اور ان میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ تمہارے ساتھ خدا ہے۔ تم خدا کا پیغام لے کر جاؤ گے اور خدا کے دین کی حفاظت کے لئے جاؤ گے اس لئے تم اپنی تعداد کامت خیال کرو کہ تھوڑی ہے بلکہ خدا کی طرف دیکھو ۔ کیا نعوذ باللہ خدا ایسا بے غیرت ہے کہ تم اس کے لئے مقابلہ کو نکلو مگر وہ تمہیں تباہ ہونے دے اور دیکھتا ر ہے اور کچھ نہ کرے نہیں۔ خدا تعالی بڑا غیور ہے وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔ جب تم دشمن کے مقابلہ میں جاؤ گے تو وہ ہر وادی میں ہر ایک شہر اور جنگل اور میدان میں تمہارے ساتھ ہوگا اور جس کے ساتھ خدا ہو کیا وہ بھی ہلاک ہو سکتا ہے نہیں۔ اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ پس میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے ایمان کو مضبوط کرو۔ علم عقل محنت ہو شیاری کوئی چیز بھی کام نہیں آتی جب تک کہ خدا تعالی کی مدد شامل حال نہ ہو۔ میں نے تمہارے لئے ہدا ئتیں لکھی ہیں وہ ہر ایک مبلغ کو مل جائیں گی ۔ چودھری صاحب کو ان کی ایک نقل دیدی گئی ہے ابھی وہ مکمل نہیں ہوئیں۔ ان کو روز پڑھو کوئی دن نہ گزرے جو تم ان کو نہ پڑھو پھر ان کو پڑھ کر صرف مزا نہ لو بلکہ ان پر عمل کر کے دکھاؤ ۔ اگر تم ایسا کرو گے تو دیکھو گے خدا کی نصرت تمہیں کس طرح کامیاب کرتی ہے۔ جس شہر میں جاؤ اس دعا کو پڑھو جو نبی کریم ﷺ نے سکھائی ہے۔ میں نے اس دعا کا تجربہ کیا ہے بڑی جامع اور مبارک دعا ہے ۔ جو یہ ہے:۔ اللَّهُمَّ رَبِّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ وَرَبِّ الْأَرْضِينِ السَّبْعِ وَمَا أَقْلَلْنَ وَرَبِّ الشَّيَاطِينِ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَبِّ الرِّيَاحِ وَمَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هُذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ اهْلِهَا وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِهَا وَشَرِّ اهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا اللَّهُمَّ وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَيْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَحَبَّتْ صَالِحِي أَهْلِهَا إِلَيْنَاهُ اس دعا کے یہ معنے ہیں۔ اے اللہ ! اللہ ! جو سات آسمانوں کا رب ہے اور ان چیزوں کا رب ہے جو