انوارالعلوم (جلد 7) — Page 171
۱۷۱ ہر قربانی کے لئے تیار ہو جاؤ میں نے اس کے متعلق ایک سکیم تیار کی ہے چونکہ اس وقت یہاں لوگ تھوڑے ہیں اس لئے ارادہ ہے کہ جمعہ میں اس سکیم کا اعلان کروں۔لیکن چونکہ مرکز کے لوگوں کازیادہ استحقاق ہے کہ قربانی کریں اور یہ زیادہ مستحق ہیں کہ قربانی کے لئے تیار ہونے کا انہیں سب سے پہلے علم ہو اور سب سے پہلے اخلاص کا اظہار کریں اس لئے یہاں کی جماعت کو میں نے پہلے سنادیا ہے جن لوگوں کو خدا تعالیٰ توفیق دے وہ اپنے آپ کو اس کام کے لئے تیار رکھیں۔یہ ہماری جماعت کے لئے اس قسم کا پہلا موقع ہے۔الفضل ۱۲-مارچ۱۹۲۳ء)