انوارالعلوم (جلد 7) — Page 169
انوار العلوم جلدے 149 تحریک شد هی ملکانا بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ فرمائی۔ اعلان بابت فتنه ارتداد ہے۔ مارچ عصر کے بعد درس القرآن سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے حسب ذیل تقریر میں نے پچھلے جمعوں کے خطبات میں اس بات پر جماعت احمدیہ کا اخلاص و ایثار خصوصیت سے تقریریں کی ہیں کہ ہماری جماعت کے اخلاص، دینی قربانی اور ایثار کا نمونہ اور کہیں نہیں پایا جاتا اور میں نے امید ظاہر کی تھی اور بچے ینی قربانی اور ا طور پر ظاہر کی تھی کہ اگر ہماری جماعت کے لوگوں کو اسلام کے لئے جانیں پیش کرنے کی بھی ضرورت پڑے گی تو وہ اس سے دریغ نہ کریں گے ۔ میری یہ امید بلا وجہ نہ تھی اور نہ بلا ضرورت تھی۔ بلا وجہ تو اس لئے نہیں کہ ہماری جماعت کی عورتیں جو گودین کے متعلق اخلاص اور محبت میں بہت بڑھی ہوئی ہیں لیکن علمی لحاظ سے مردوں سے بہت پیچھے ہیں ان کے متعلق خطرہ ہو سکتا تھا کہ شاید دین کے لئے قربانی نہ کر سکیں لیکن جب ان کا موقع آیا تو انہوں نے قربانی اور ایثار کا بے نظیر نمونہ پیش کیا۔ اور میری امید بلا ضرورت اس لئے نہ تھی کہ ایک بات جس کے راجپوتوں کا ارتداد متعلق میں کئی دنوں سے سوچ رہا تھا۔ وہ ہماری جماعت کے لوگوں کی جانی قربانی کے لئے تیار ہونے سے ہی ہو سکتی تھی۔ وہ ضرورت جس پر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے غور کر رہا تھا اور اس کے متعلق سوچ رہا تھا وہ سلسلہ ارتداد ہے جو یو پی میں شروع ہو گیا