انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 157 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 157

انوار العلوم جلدے ۱۵۷ تقاریر ثلاث (۹۴۵) پینتالیسواں علم سائیکالوجی یا علم النفس ہے۔ انسان میں کیا کیا داخل ہے اور وہ کس طرح پیدا ہوتا ہے۔ انسانی عقل اور جانوروں کی عقل میں کیا فرق ہے۔ اس قسم کی بحث اس علم میں ہوتی ہے۔ (۴۶) چھیالیسواں علم علم الاخلاق ہے۔ اخلاق کیا ہیں۔ وہ اچھے ہیں یا برے ہیں۔ (۴۷) سینتالیسواں علم۔ خواص قانون قدرت ۔ کبھی یکدم سردی ہو جاتی ہے کبھی گرمی تغییرات کیوں ہوتے ہیں۔ (۴۸) اڑتالیسواں علم، علم الروایات ہے۔ (۴۹) انچاسواں علم علم اللہ ان ہے کس طرح تغیرات زبان میں ہوتے ہیں۔ اس علم کے ما تحت (1) مقابلہ زبان ہے عربی سنسکرت ، عربی انگریزی فارسی عربی وغیرہ زبانوں کا باہم مقابلہ کرنا۔ کونسے الفاظ ملتے ہیں ؟ کیا تغیرات ہوتے ہیں ؟ (۲) تحقیق اللہان۔ اس میں یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کامل زبان کونسی ہے۔ (۳) تغیرات اللسان کا علم بھی اس میں داخل ہے۔ (۵۰) پچاسواں علم ، علم الہیئت ہے۔ ستاروں کی بحث ہے۔ گردش فلکی، حقیقت سیارگان کیوں چلتے ہیں ان کے اثرات زمین پر کیا ہیں۔ ان کی رفتار اور گردش کسی قسم کی ہے۔ اس گردش کا اثر خود ان کی ذات پر کیا ہوتا ہے۔ پھر اسی میں اقسام سیارگان پر بحث ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے طریق پیدائش پر بحث ہے کہ چاند کس طرح بن گیا۔ اور پھر اسی علم میں علم النور پر بھی روشنی ڈالنی ہوگی کہ روشنیاں کس طرح پر ہوتی ہیں۔