انوارالعلوم (جلد 7) — Page 155
انوار العلوم جلد ہے ۱۵۵ تقاریر ثلاثه کی صحت اور ذہن پر خاص اثر پڑتا ہے غرض یہ ایک بڑا وسیع علم ہے۔ (۳۵) پینتیسواں علم حساب ہے۔ کس طرح حساب رکھا جائے۔ (۳۶) چھتیسواں علم محاسبہ کا ہے۔ اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ کس طرح حساب کے رجسٹروں کی پڑتال کی جائے۔ (۳۷) سینتیسواں علم نقشہ نویسی ہے۔ (۳۸) اڑتیسواں علم انجنیئرنگ ہے۔ اس کی مختلف شاخیں ہیں۔ مثلاً اس میں ڈاٹوں کا الگ علم ہے۔ کس قسم کی ڈاٹ کس قد ر وزن اٹھا سکتی ہے۔ وغیرہ۔ (۳۹) انتالیسواں علم رسم و عادت ہے۔ یہ بھی مستقل علم ہے اور اس علم کی کئی شاخیں ہیں جس میں فلسفہ رسم و عادات تاریخ رسوم وغیرہ داخل ہیں۔ علوم اللباس والاقتصاد (۴۰) چالیسواں علم علم اللباس ہے۔ اول لباسوں کی تاریخ پھر مختلف ملکوں اور قوموں کے لباس کی ضروریات۔ اس کی طبی اغراض اور موسموں کے لحاظ سے تقسیم۔ سب باتیں داخل ہیں۔ (۴۱) اکتالیسواں علم، علم المجرمین ہے۔ اس کی بھی بہت سی شاخیں ہیں۔ جرائم کے اسباب۔ مجرموں کی اصلاح کے طریق ۔ سزا کی حد اور اس کا مقصد طریق سزا۔ کونسی سزا زیادہ محسوس اور موثر ہو گی۔ (۴۲) بیالیسواں علم ، علم الاقتصاد ہے۔ اس میں ملک کی مالی حالت کے متعلق علم بتایا جاتا ہے کہ کس طرح خرچ کرنا چاہئے۔ اس کے ضمن میں سخاوت اور بجل پر بحث ہو گی۔ پھر اس میں کے اور پر ایک بحث ایکسچینج تبادلہ سکہ کا ایک علم ہے اس نے آجکل لوگوں کو بہت گھبرا رکھا ہے۔ پھر اس علم میں ایک شاخ ضرب سکہ کا علم ہے۔ پھر قرض پر بحث ہے۔ تجارت اندرونی اور بیرونی پر بحث ہو گی کہ کس طرح ترقی ہو سکتی ہے۔ پھر تجارت کی بحث میں اور کئی ضمنی بھٹیں آجاتی ہیں۔ طریق تجارت آزاد یا ماخوذ تجارت برابر ٹیکس والی تجارت کریں یا زیادہ والی۔ پھر اس