انوارالعلوم (جلد 7) — Page 154
انوار العلوم جلدے ۱۵۴ تقاریر ثلاث تینتیسواں محکمہ اشاعت ہے جس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ حکومت کے کاموں سے لوگوں کو آگاہ کرے یا غیر ملکوں میں حکومت کے متعلق بدظنی نہ پھیلے۔ چونتیسواں محکمہ تاریخ نویسی ہے جو حکومت کی ضروری تاریخ لکھتا رہے۔ پینتیسواں محکمہ حفاظت و ترقی حرفت و صنعت ہے یعنی صنعتیں ملک میں جاری ہیں ان کی حفاظت کی جائے اور ان کی ترقی کی تدابیر کی جائیں۔ چھتیسواں محکمہ زراعت ہے۔ اس کی ترقی کی تجاویز سوچیں۔ مختلف قسم کے آلات اور پیج مہیا کئے جائیں اور لوگوں کو ان سے واقف کیا جائے۔ زراعت علمی طریق پر کی جائے۔ سینتیسواں محکمہ ۔ بندوبست ہے جس میں اراضیات کی پیمائش اور مالیہ کی پیشی کے متعلق ایک خاص انتظام اور قواعد ہوتے ہیں۔ اڑتیسواں محکمہ میونسپلٹی ہے۔ مقامی پنچایتوں کا تقرر اور ان کی نگرانی وغیرہ۔ غرض اس قسم کے محکمے ہوں تو حکومت چلتی ہے۔ ایشیائی حکومتوں کی تباہی کا یہی موجب ہوا کہ ان باتوں کی طرف توجہ نہیں کی گئی۔ یہاں ابھی اس قدر محکمے قائم نہیں ہوئے۔ غرض اگر یہ محکمے ہوں تو حکومت چلتی ہے پھر ان محکمہ جات کے متعلق جو اندرونی تفاصیل ہیں ان کا سلسلہ بجائے خود وسیع ہے۔ اصول تعلیم و علم حساب (۳۴) چونتیسواں علم، تعلیم ہے۔ اس میں (1) اصول تعلیم کہ تعلیم کس طرح دی جائے (۲) کون سے علوم مدارس میں پڑھائے جائیں۔ ان میں کیا نسبت ہو یعنی نصاب تعلیم اور پھر اس کے لئے اوقات کی تقسیم مثلاً تاریخ اتنے گھنٹے یا جغرافیہ اس قدر گھنٹے ہفتہ میں پڑھایا جائے۔ (۳) سکولوں کا انتظام کس طرح ہو ۔ (۴) طریق تعلیم (۵) تاریخ تعلیم (۶) نظام تعلیم جیسے پرائمری یا سکنڈری تعلیم، ہائی سکول اور کالج وغیرہ کس طرح قائم کئے جائیں (۷) تعلیم معلمین۔ استاد کس طرح پیدا کئے جائیں۔ (۸) ورزشی تعلیم کسی حد تک ہو۔ (۹) اخلاقی تعلیم اور مذہبی تعلیم ۔ پھر آیا مذہبی تعلیم الگ ہو یا ساتھ ہو۔ اگر ساتھ ہو تو مختلف مذاہب کے طالب علموں کی مذہبی تعلیم کا کیا انتظام ہو ۔ (۱۰) تعمیر مدارس۔ مدرسہ کی عمارتوں کا خاص فن ہے جس سے طلباء