انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 147

انوار العلوم جلدے ۱۴۷ تقاریر ثلاثه جذبات اور کیفیات کو الفاظ میں دکھاتا ہے مگر مصور تصویر کھینچ کر اور مجسم بنا کر دکھا دیتا ہے۔ تاریخ مصوری میں پھر وہی بات ہوگی کہ اس فن نے کس طرح پر ترقی کی۔ مختلف قوموں میں یہ علم کس طرح جاری ہوا اور کیا کیا اس میں ایجادات ہوتی گئیں۔ اس زمانہ میں تو اس فن نے اس قدر ترقی کی ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔ فلسفہ تصویر میں تصویر کی حقیقت اور غایت کا بیان ہو گا۔ (۲۹) انتیسواں علم، علم العکس ہے۔ یہ بھی دراصل ایک قسم مصوری ہی کی ہے اس میں فوٹو لینا اور تاریخ فوٹو گرافی داخل ہے۔ فوٹو لینے میں کن چیزوں کی ضرورت ہے کس اصول پر فوٹو لیا جاتا ہے۔ کن اجزاء سے تصویر بنتی ہے تاریخ فوٹوگرافی میں بیان کیا جائے گا کہ کس طرح پر علم العکس پیدا ہوا۔ اور کس کس طرح ترقی کرتا چلا گیا۔ (۳۰) تیسواں علم صنعت ہے ۔ صنعت کا لفظ اپنے اند روسعت رکا فظ اپنے اند روسعت رکھتا ہے۔ میں تفصیل بیان نہیں کر سکتا صرف نام لے دیتا ہوں۔ لکڑی کی صنعت لو ہے ، پیتل وغیرہ دھاتوں کی صنعت پھر یہ مختلف قسم کی صنعتیں ہیں اس میں تاریخ صنعت بھی لازمی ہے۔ علم الهو و لعب (۳۱) اکتیسواں علم لہو و لعب کا علم ہے۔ ہمارے یہاں لہو و لعب کا لفظ بڑا سخت لفظ ہے اور لہو و لعب کو پسند نہیں کیا جاتا مگر میں نے بتا دیا ہے کہ بعض اوقات جہالت کو بھی علم کہتے ہیں۔ انگریزوں کے ہاں اس علم کو امیوزمنٹ کہتے ہیں یعنی وہ علم جس سے انسان کا دل خوش ہو تا ہے اس کی دو بڑی شاخیں ہیں۔ اندرون خانہ مشاغل کہ گھر میں بیٹھ کر انسان ان سے لطف اٹھاتا ہے۔ دوسرے بیرون خانہ یعنی گھر سے باہر جا کر کیا کھیلیں۔ اس علم میں اس پر بڑی بحث ہے کہ کسی قسم کی کھیلیں انسانی اعضاء پر کسی قسم کا اثر ڈالتی ہیں۔ ہاتھ پیچھے کس طرح مضبوط ہوتے ہیں۔ دل و دماغ اور پھیپھڑوں پر کسی قسم کی کھیلوں کا اثر ہوتا ہے۔ ان دو کے علاوہ ایک اور شاخ بھی اس علم کی ہے جو ہمارے تمدین میں علم نہیں سمجھا گیا مگر انگریزی تمدن میں وہ علم ہے اور وہ علم الرقص ہے۔ اس علم کے ذریعہ جسم کے مختلف اعضاء پر ایک خاص اثر ڈالا جاتا ہے اور مختلف قسم کی حرکات کا انہیں عادی بنالیا جاتا ہے۔