انوارالعلوم (جلد 7) — Page 144
انوار العلوم جلدے ۱۴۴ تقاریر ثلاثه توجہ کرنے والے کے جسم سے ایک چیز نکلتی ہے جو بیماری پر اثر کرتی ہے۔ یہ کبھی قلیل مقدار میں ہوتی ہے کبھی کثیر مقدار ہیں۔ (۲۳) تیئیسواں علم حساب ہے۔ اس کی دو صورتیں ہیں علوم حساب تاریخ و جغرافیہ ایک بذریعہ اعداد دو سرا بذریعہ حروف جس کو الجبرا کہتے ہیں۔ اس میں حروف کا حساب لگایا جاتا ہے۔ بعض باتیں حساب سے نہیں پتہ لگتیں مگر الجبرا سے پتہ لگ جاتا ہے۔ ایک جیومیٹری ہے۔ اس میں یہ بحث ہوتی ہے کہ ایک جگہ ہے اس کی آپس میں کیا نسبت ہے ۔ مثلاً دائرہ ہے اس کا کیا ثبوت ہے۔ سیدھا خط کس طرح بنایا جاتا ہے۔ جاتا ہے۔ زاویہ کی کیا قیمت ہوتی ہے اس علم میں خطوط کے ذریعہ بڑے بڑے حساب حل ہوتے ہیں۔ اس علم کے ذریعہ سے تعمیر مکانات میں بڑی مدد ملتی ہے۔ پھر اس کے ذیل میں ایک ٹرگنا میٹری یعنی علم مثلث ہے جس میں ان کی طاقتوں پر بحث ہوتی ہے اور پھر ایک لوگار سم ہے جس میں خیالی قیمت لگا کر بعض لمبے اور پیچیدہ حساب دو چار ہندسوں سے نکال لیتے ہیں۔ یہ علوم بہت بڑی تفصیل چاہتے ہیں۔ خلاصہ ان کا بیان نہیں کیا جا سکتا اس لئے صرف نام بتا دیئے ہیں۔ (۲۴) چوبیسواں علم تاریخ ہے۔ یعنی پچھلے لوگوں کے حالات بیان کرنا۔ یہ پانچ قسم کا ہے۔ سیاسی ، علمی ، مذہبی، قومی، جنگی تاریخی۔ سیاسی تاریخ سے یہ مراد ہے کہ کسی قوم کی سیاست پر بحث کرنا۔ اس میں تاریخی واقعات کو بیان کر کے ان اسباب پر بھی بحث ہو گی جو سیاسی تغیرات کا موجب ہوئے۔ مثلاً فلاں قوم نے فلاں ملک پر فلاں سن میں حملہ کیا اور وہ ہار گئے تو اس کے ساتھ ہی یہ بھی بیان کیا جائے گا کہ اندرونی انتظام کیا تھے رعایا اور بادشاہ کے تعلقات کیا تھے ؟ جدید علمی تاریخ میں اس امر سے بحث ہو گی کہ کیا علوم آتے تھے۔ ان میں کیا ترقی ہوئی۔ کون سے علم اس نے پیدا کئے۔ قومی تاریخ میں اس کا بیان ہو گا کہ وہ قوم جس کی وہ تاریخ ہے کہاں سے نکلی اور اس میں کیا قبائل تھے۔ اس کی کیا تقسیم ہے۔ کہاں کہاں پھیلی اور اس کے حالات میں کیا تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ جنگی تاریخ میں اس امر کا بیان ہو گا کہ جنگی حیثیت سے اس قوم میں کیا تغیرات آئے۔ یہ حصہ