انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xvi of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page xvi

انوار العلوم جلد کے تبلیغ ملکانا کے لئے روپیہ کی ضرورت تعارف کتب مورخه ۲۵ جون ۱۹۲۳ء کو حضور نے تبلیغ مکانا کے اخراجات کے لئے مالی قربانی کی نهایت مؤثر رنگ میں تحریک فرمائی۔ مجاہدین علاقہ ارتداد کے ورود قادیان پر خطاب ۲ جولائی ۱۹۲۳ء کو مجاہدین علاقہ ارتداد کا قادیان میں ورود ہوا۔ حضور نے سب مجاہدین کو مصافحہ کا شرف بخشا۔ مجاہدین سے خطاب فرماتے ہوئے حضور نے ان سب کی کارگذاری پر اظہار خوشنودی فرمایا اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔ علاقہ ارتداد کے لئے روانہ ہونے والے وفد کے اراکین سے حضور نے خطاب فرمایا اور اسی دن ۱۰ جولائی کو انہیں شرف ملاقات بخشا اور ان سب کے لئے دعا کی۔ ۱۴- ستمبر ۱۹۲۳ء کو مجاہدین علاقہ ارتداد کو ضروری نصائح فرمائیں۔ اس ضمن میں حضور نے فرمایا ”سب سے ضروری نصیحت یہ ہے کہ مبلغ جہاں اور جس مقام پر رہے وہاں کے لوگوں سے واقفیت اور دوستانہ تعلقات ضرور پیدا کرے حضور نے فرمایا ”ہم نے یہ کام اس لئے شروع نہیں کیا کہ ہم نے ملکا نا قوم کو بچانا ہے بلکہ اس لئے شروع کیا ہے کہ اسلام کو محفوظ کرنا ہے"۔ میدان ارتداد میں مبلغین کی اشد ضرورت مورخہ ۵- نومبر ۱۹۲۳ء کو جب مبلغین کا ایک وفد علاقہ ارتداد کے لئے روانہ ہوا تو حضور نے مبلغین کو میدانِ عمل کی صورت حال سے آگاہ فرمایا اور وہاں کے کام سے متعلق ضروری ہدایات سے نوازا۔ (۵) بالشویک علاقہ میں احمدیت ایک احمدی دوست فتح محمد صاحب جو فوج میں ملازم تھے ان کے ذریعہ انکے ایک ساتھی کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق ملی۔ ۱۹۱۹ء میں ان دونوں کو اپنی فوج کے ساتھ ایران جانا پڑا۔ اس دوران ان کی ملاقات روسی ” اشک آباد" کے مقامی احمدی احباب سے ہوئی جس کی تفصیل فتح محمد صاحب نے حضور کو بھجوائی اور لکھا کہ اس علاقہ کے احمد کی دوستوں نے بتایا