انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 121 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 121

انوار العلوم جلدے ۱۲۱ تقاریر ثلاثه (۵) پانچواں مذہب بدھ مذہب ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ سب سے زیادہ بدھ مذہب تعداد اسی مذہب کی ہے یہ مذہب پیدا تو ہندوستان میں ہو ا مگر اب اس کے ماننے والوں کی بڑی تعداد ہندوستان سے باہر ہے چین اور جاپان وغیرہ میں اسی مذہب کے ماننے والے کثرت سے ہیں۔ اس مذہب کا بانی بدھ ایک راجہ کا بیٹا تھا۔ انہوں نے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر خدا کی یاد کی۔ وہ کہتے ہیں کہ خواہشات کے مٹا دینے کا نام نجات ہے اور خواہشات کا مٹانا فنا ہو جاتا ہے۔ یہی اس مذہب کا بڑا امتیاز ہے۔ وہ ہر قسم کی خواہشات ہی کو مٹا دینا چاہتے ہیں اس لئے وہ روزہ نہیں رکھتے اور دوسری قسم کی عبادات کو بھی مٹادیا کیونکہ یہ بھی ایک قسم کی خواہش ہے اور خواہش کے مٹا دینے کا نام فنا ہوتا ہے اور یہی نجات ہے۔ (۶) چھٹا مذ ہب جین مت ہے۔ اس مذہب کے ماننے والوں کی تعداد ہندوستان جینی مذہب میں دو اڑھائی کروڑ ہوگی۔ وہ کہتے ہیں کہ خدا کوئی نہیں چند پاک روحیں مل کر دنیا پر حکومت کرتی ہیں اور باقی تمام ارواح ترقی کرتی ہیں اور اس ترقی میں کبھی کوئی وقت آجاتا ہے کہ وہ نجات پا جاتی ہیں۔ انسان کی روح کو مادہ لگ گیا ہے جب وہ مادہ جھڑ جاتا ہے تو وہ نجات پا جاتی ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی کانٹا کپڑے کو لگ جائے اور اس کانٹے کو الگ کر دیا جائے ان کا بھی یہ عقیدہ ہے کہ جب تک وہ مادہ جھڑتا نہیں روحیں بار بار آتی رہتی ہیں اور بار بار آنے کا نام تناسخ ہے۔ یہ عقیدہ سب میں ہے۔ (۷) ساتواں زرتشتی مذہب کا علم ہے۔ یہ مذہب پانچ ہزار برس زرتشتی مذہب پہلے ایران میں پیدا ہوا تھا۔ بعض کا خیال ہے یہ ہندو مذہب سے ؟ ذہب سے بھی پہلے کا ہے۔ زرتشت ایک شخص ہے جس پر یہ مذہب نازل ہوا۔ اس مذہب کے عقائد اسلام سے ملتے ہیں۔ اعمال میں وضو تیم ، نماز بھی پائی جاتی ہے اور دوزخ اور بہشت کا عقیدہ بھی رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا اختلاف دوسرے مذاہب سے یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کا سب سے بڑا پانی جلوہ آگ اور سورج کو یقین کرتے ہیں اس لئے اس کی عام طور پر پوجا کرتے ہیں۔ اس کے بعد اور ہوا عناصر کے بھی پرستار ہیں۔ عملی طور پر دو دوسرے مذاہب کے بعض اعمال سے بہت بڑا اختلاف ہے۔ مثلاً ہندو مردوں کو جلاتے ہیں اور مسلمان، عیسائی، یہودی سب دفن کرتے ہیں۔