انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 96

انوار العلوم جلدے ۹۶ نجات یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس طرح دنیا میں کوئی بات بلا سبب نہیں اسی طرح کوئی دنیا بلاسبب چوتھا کی بھی ہے چو تھا اعتراض بات بلا نتیجہ بھی نہیں۔ لیکن اگر ہم یہ کہیں کہ جو شخص کسی اہم کام کو ادھورا چھوڑا کر مر جاتا ہے وہ اس لئے مر جاتا ہے کہ خدا نے یونہی چاہا تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ اس شخص کی زندگی بے نتیجہ رہی اور یہ بات عام قانون قدرت کے خلاف ہے۔ پس اس قسم کے حادثات کا بھی ایک ہی حل ہے کہ وہ لوگ تناسخ کی وجہ سے ان حالتوں میں مر جاتے ہیں تاکہ دوسری شکل میں اپنی ترقی کو جاری رکھیں۔ ان تمام اعتراضات کو پیش کر کے تناسخ کے ماننے والے کہتے ہیں کہ چونکہ دوسری وجوہ تو دلائل سے رد ہو جاتی ہیں اس لئے تیسری ہی وجہ مانی پڑے گی کہ انسان کے پچھلے اعمال کے سبب یہ سب اختلاف ہے۔ ان کے اس دعوٹی کو یورپ کے بعض لوگوں کے بیانات سے بھی تقویت مل جاتی ہے جو ان کا نام تجربہ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم روحوں سے باتیں کر لیتے ہیں اور ان سے سوالات حل کرا لیتے ہیں۔ روحوں سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تناسخ درست ہے۔ یہ لوگ سپر چولسٹ (SPIRITUALIST) کہلاتے ہیں اور یورپ اور امریکہ میں ان کا آج کل بڑا زور ہے ۔ ابطال تناسخ یہ خلاصہ ہے قائلین تاریخ کے دلائل کا۔ اب میں ان باتوں کے جواب دیتا ہوں ۔(1) اس ساری عمارت کی بنیاد ہی شک پر ہے ۔ ہر مسئلہ کی بنیاد علم پر ہوتی ہے مگر تناسخ کا مسئلہ ایسا ہے جو شک سے پیدا ہوتا ہے اور اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کوئی شخص رات کو کہیں جا رہا ہو ایک اور شخص اسے دیکھے اور کہے کہ چونکہ یہ رات کو گلیوں میں جا رہا ہے اور رات کو گلی میں پھرنے کی کوئی وجہ ہونی چاہئے اس لئے یہ ضرور چور ہے۔ مگر یہ خیال اس کا شک ہو گا ممکن ہے کہ وہ چور ہو اور ممکن ہے کہ وہ کسی ضروری کام کے لئے جا رہا ہو ۔ مثلاً کوئی گھر میں بیمار ہو اور یہ ڈاکٹر کو بلانے جاتا ہو یا ریل کا وقت ہو اور یہ گاڑی میں سوار ہونے جاتا ہو ۔ یا مثلا کوئی شخص ایک وسیع مکان بنانے لگے ایک اور شخص آکر دیکھے اور کے چونکہ یہ بہت بڑا مکان بنا رہا ہے اور اس کے گھر کے آدمی اتنے نہیں ہیں جن کے لئے اتنے وسیع مکان کی ضرورت ہو اور ایسا مکان بنانے کی کوئی وجہ ہونی چاہئے جو یہ ہے کہ یہ شخص منصوبہ باز ہے۔ اس جگہ اس کے ساتھی جو اس کے ساتھ سازش میں شریک ہیں جمع ہوا کریں گے اور یہ سمجھ کر اس کو گرفتار کرانے کی کوشش