انوارالعلوم (جلد 7) — Page xi
انوار العلوم جلد کے تعارف کتب علوم کی بنیاد یا بر تن یا ظرف کہنا چاہئے وہ زبان کا علم ہے جب تک زبان کا علم نہ ہو انسان اپنے خیالات دوسروں تک پہنچا نہیں سکتا۔" تربیت اولاد کے علم کے بارہ میں حضور نے فرمایا " یہ علم بہت ضروری ہے اور عورتوں کے ساتھ اس کا خاص تعلق ہے کیونکہ اولاد کی تربیت اور تعلیم کا جس قدر تعلق ماں سے ہے مردوں سے اتنا نہیں ہوتا ۔ اس علم میں یہ بتایا جاتا ہے کہ بچوں کے ساتھ کسی حد تک سختی یا نرمی کرنی چاہئے۔ ان کو غلطیوں یا بد عادتوں سے بچانے کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے۔ ان میں اچھی عادتیں پیدا کرنے کے کیا طریق ہیں ان کے حوصلہ اور ہمت کو بلند کرنے کے لئے کیا طریق اختیار کیا جائے غرض ان کی جسمانی اور اخلاقی تربیت اور ترقی کے لئے تمام ضروری باتوں کا علم اس میں داخل ہے۔ تقریر سوم مؤرخہ ۵۔ مارچ ۱۹۲۳ء کو لجنہ اماء اللہ کے جلسہ میں سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی یہ تیسری تقریر تھی جس میں حضور نے بقیہ تنہیں متفرق علوم کی تفصیل بیان فرمائی۔ مثلا ان میں علم سائنس و طبقات الارض ، پیدائش، اجسام ، علم الاقدام، علم نباتات و حیوانات ، علم كان کنی، علم جراحی والادویہ والامراض، علم زراعت و مسمریزم و علم قافیہ ، نجوم ، جفر، رمل اور طلسمی علوم و غیرہ ۔ حضور کی یہ پُر از معلومات تقریر علمی شوق رکھنے والوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ (۴) تحریک شدھی ملکانا شدھی تحریک کا پس منظر ۔ ہندوستان میں اسلامی حکومت کی بنیاد تو فاتح سندھ محمد بن قاسم کے ہاتھوں ۷۱۲ء میں رکھی گئی۔ مگر اسلام کا پیغام اس برصغیر میں عرب تاجروں مسلمان سیاحوں کے ذریعہ برسوں پہلے پہنچ چکا تھا۔ ہندوستان میں اسلام کی وسیع تبلیغ و اشاعت اکابر اولیاء ، صوفیا اور صلحائے امت نے کی۔ ان بزرگوں کی اخلاقی قوت ان کے خوارق و کرامات اور ان کے زبردست روحانی اثرات کی وجہ سے ہندوستان کی کئی ثبت پرست قومیں راجپوت جاٹ اور میواتی وغیرہ کثرت سے اسلام میں داخل ہوئیں۔