انوارالعلوم (جلد 7) — Page 88
انوار العلوم - جلدے AM نجات آ آدھا کام حضرت صاحب کی اولاد کے سپرد کرے۔ پس میں اب آپ کے یہ حصہ سپرد کرتا ہوں آپ میرے ساتھ مل جائیں اور آدھا حق آپ لے لیں ۔ خواہ یتیم پور چلے جائیں میں اس علاقہ میں رہوں خواہ آپ بہار راہ آپ یہاں رہیں اور اور مجھے کہیں میں تیما میں یتیما پور چلا جاتا ہوں۔ میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ جو کہتے ہیں کہ مجھے حضرت مسیح موعود کا کام پورا کرنے کے لئے خدا تعالٰی نے کھڑا کیا ہے تو کیا : آپ کو خدا تعالیٰ نے کچھ طاقتیں بھی دی ہیں جن کو دیکھ کر انسان آپ پر یقین کر سکے ؟ وہ کہنے لگے ہاں بڑے بڑے وعدے کئے ہیں۔ میں نے کہا وعدوں پر آپ کو کون مانے کچھ ملا بھی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پیشگوئیاں تو اپنے وقت پر ہی پوری ہونگی۔ میں نے کہا اللہ تعالی کی یہ سنت ہے کہ وہ اپنے ماموروں کو دھوئی سے پہلے ایک ایسی طاقت بخشتا ہے کہ لوگ ان کی برتری تسلیم کر لیتے ہیں۔ رسول کریم کے ساتھ اس طرح ہوا، حضرت صالح کی نسبت آتا كُنتَ فِينَا مَرْجُواً ۲۷۔ تجھ پر سب قوم کو بڑی بڑی امیدیں تھیں ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خدا تعالیٰ نے براہین لکھوا کر بڑے بڑے مخالفین سے تعریف کر والی اس کے بعد پھر ان کو مقام مأموریت پر کھڑا کیا۔ اگر نشان پہلے نہ ہو تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ اللہ تعالی اپنے بندوں کو کا فربنا کر پھر ایمان کی طرف لانے کی تدبیر کرتا ہے۔ وہ پوچھنے لگے پھر کیا ثبوت میرے پاس ہونا چاہئے؟ میں نے کہا آپ حضرت مسیح موعود کے کام کی تکمیل کے دعویدار ہیں حضرت مسیح موعود کی کتاب براہین احمد یہ بظاہر نا مکمل پڑی ہے آپ اس کتاب کو مکمل کر دیں اور انہی علوم کے معیار پر جوا بار پر جو اس میں ہیں کتاب میں لکھ دیں پھر کوئی مانے یا نہ مانے میں تو آپ کو مان لوں گا اس پر وہ بالکل خاموش ہو گئے ۔ یہ ایک مثال میں نے سنائی ہے اس امر کی کہ شیطانی الہاموں کے ساتھ وعدے ہی وعدے ہوتے ہیں اور آئندہ پورا ہونے کی امید دلائی جاتی ہے۔ اللہ تعالی پہلے سامان کر کے پھر اس کو آئندہ کے وعدے دیتا ہے یا اعلان وحی کی اس وقت اجازت دیتا ہے جب ان میں سے کچھ حصہ پورا ہو کر لوگوں میں حجت ہو چکا ہوتا ہے۔ ایک اور واقعہ اس قسم کا حضرت مسیح موعود کے وقت کا ہے۔ ایک دفعہ ایک شخص حضرت مسیح موعود کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھے یہی آوازیں آتی رہتی ہیں کہ تو محمد ہے، تو عیسی ہے تو رسول ہے ۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالی کسی سے تمسخر اور مخول نہیں کیا کرتا بلکہ شیطان کرتا ہے کیا جب تم کو عیسیٰ کہا جاتا ہے تو وہ نشانات ؟ نات بھی دیئے جاتے۔ جاتے ہیں جو حضرت عیسی کو ملے تھے ؟ یا جب محمد ) کہا جاتا ہے تو کیا آپ کا علم بھی دیا جاتا ہے ؟ کہنے لگا دیا تو کچھ نہیں جاتا صرف الفاظ ہی