انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 31 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 31

۳۱ اس لئے احمدی ہو کر احمدت کو بدنام کرنا نہیں چاہتا۔جن سے میں نے رشوت لی ہے احمدی ہونے سے پہلے ان کو ادا کر دینا چاہتا ہوں۔اس کے پاس چھ سات سو روپیہ تھا وہ اس نے دیدیا پھراس نے پوچھا رشوت تو میں نے چار پانچ ہزار کی ہو گی مگر میرے پاس اور روپیہ نہیں کیا میں جدی جائداد بیچ کر ادا کر دوں؟ میں نے اسے کہاجدی جائداد تو رشوت کے روپیہ سے نہیں بنی اس لئے اگر نہ دو تو حرج نہیں مگر اس نے لکھا کہ بہتر کونسی بات ہے ؟ میں نے لکھا بہتر تو یہی ہے کہ جن سے رشوت لی ہے ان کو واپس کردو چنانچہ اس نے اپنی جائدادگر و رکھ کر رشوت واپس کردی۔جو شخص اس عیب میں مبتلاء ہو اس کو ایسی ہی حالت پیدا کرنی چاہئے۔دیکھو اگر ایک نہرکا پٹواری پانی چھوڑنے سے پہلے رشوت لیتا ہے تو جب وہ تبلیغ کرے گا اس کا کیا اثر ہو گا؟ ایک طرف تو وہ مالی طور پر دوسروں کو نقصان پہنچائے گا دوسری طرف اس کے اس فعل سے احمدیت کی اشاعت میں روک پیدا ہوگی اور اس کو دو گناہ ہوں گے۔(۱۱)سود لینا اسی طرح سود لینا بھی بڑا حرام ہے اور مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت میں سے بعض لے لیتے ہیں۔سولینا مرتے کو مارنا ہوتا ہے کیونکہ جو پہلے ہی غربت کی وجہ سے قرض لیتا ہے اس سے سود لیا جاتا ہے۔سوددینا بھی عیب ہے مگر لینا اس سے بھی زیادہ عیب ہے غریب اور نادار سے ہمدردی ہونی چاہئے نہ کہ اس پر ظلم کرنا چاہئے؟ خدا تعالیٰ کے متعلق معاصی گناہوں کی تیسری قسم وہ گناہ ہیں جو ہستی باری تعالی ٰسے تعلق رکھتے ہیں۔ا۔شرک اس قسم کے گناہوں میں سے ایک گناہ شرک ہے۔یہ گناہ عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے اور بعض مردوں میں بھی وہ سجدہ کرنے لگ جاتے ہیں۔آج ہی ایک شخص نے باوجود روکنے کے سجده کرہی دیا۔اسی طرح عورتوں میں سے بھی کئی اس کا ارتکاب کرتی ہیں۔ہماری جماعت کے مردوں اور عورتوں کو چاہئے کہ کلی طور پر اس کو اپنے دلوں سے نکال دیں اور شرک ہراس توکل کا نام ہے جو خدا کے سوادو سروں پر کیا جائے۔٢- كفر پھر کفر کا گناہ بھی خدا تعالی ٰسے تعلق رکھتا ہے مگر کفریہی نہیں ہے کہ کوئی شخص سارے نبیوں کو نہ مانے بلکہ قدر اور قیامت پر بھی ایمان لانا ضروری ہے۔اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ رسولوں اور ملائکہ پر تو ایمان رکھے مگر قیامت پر نہ رکھے تو وہ کفر کا مرتکب ہو گا۔