انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 468 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 468

۴۶۸ اپنی نادانی کے سبب سے دال رکھے تھے اور غیر اقوام بھی قرآن کریم کے نور کو دیکھ کر حیران رہ گئیں، بلکہ لوگ اس کے نور کی چمک سے اپنی آنکھیں نہیں کھول سکتے ہیں۔چوتھا رُکن اسلام کا بنیاد پر ایمان لانا ہے اس رُکن پر بھی ھقیقت سے دور اور روحانیت سے عاری مسلمانوں نے عجیب عجیب رنگ آمیز یاں کر دی تھیں اور اس کی شکل کو نہ صرف بدل دیا تھا بلکہ اُس کی شکل ایسی بد نما کر کے دکھائی تھی کہ اپنوں کے دل نبیوں کی محبت سے خالی ہوگئے تھے اور دوسروں کے دل اُن سے نفرت کر نے لگے تھے اور سچ یہ ہے کہ جس قدر گالیاں اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی جارہی ہیں ان کے ذمہ دار یہ مسلمان کہلانے والے لوگ ہیں نہ کوئی اور مسیحی اور دوسرے مخالفین اسلام اس قدر اپنی طرف سے جھوٹ بنا بنا کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض نہیں کرتے جس قدرکہ ان روایات کی بنا پر اعتراض کر تے ہیں، جو خود مسلمانوں سے مروی ہیں اور جن کو مسلمانوں نے تسلیم کر لیا ہے اور جن کو بطور لطائف کے وہ اپنی مجالس میں بیان کرتے ہیں اور اپنے منبروں پر جن کا ذکر کرتے ہیں، آہ! ایک باغیرت مسلمان کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے جب وہ دیکھتا ہے کہ ایک مسلمان ہی کی تیار کرد تلوار سے سرورِ انبیاء محمد مصطفیٰ ؐ کے تقویٰ کی چادر کو ایک دشمن اسلام خاک برسرش اپنے زعمِ باطل میں چاک کر رہا ہے۔درحقیقت تو وہ خود اس منافق کے نفاق کو کھول رہا ہوتا ہے ، مگر ظاہراً یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے عیوب کو ظاہر کر رہا ہے۔نبی دنیا میں اس لئے آتے ہیں کہ نیکی اور تقویٰ کو قائم کر یں اور ہدایت کو جاری کریں مگر مسلمانوں نے فیج اَعْوج کے زمانہ میں نبیوں کی طرف وہ عیب منسوب کر دئیے ہیں جن کو سُنکر اور پڑھ کر کلیجہ مُنہ کو آتا ہے۔آدم علیہ السلام سے لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک ہر ایک نبی کے انہوں نے گناہ گنوائے ہیں، آدمؑ کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے صاف اور واضح احکام الٰہیہ کو پسِ پُشت ڈال دیا تھا، نوح علیہ السلام کو گنہگار ثابت کیا کہ انہوں نے باوجود منع کئے جانے کے اپنے بیٹے کے لئے دیا کی۔حضرت ابراہیم ؑ کو گنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے نعوذ باللہ من ذالک تین جھوٹ بولے تھے۔حضرت یعقوب ؑ کوگنہگار ثابت کیا ہے کہ انہوں نے تویا اپنے باپ کو بستر مرگ پر دھوکا دیا تھا اور اپنے بڑے بھائی کی جگہ بھیس بدل کر اپنے باپ سے دُعا حاصل کر لی تھی۔یوسف علیہ السلام کو گنہگار ثابر کیا ہے کہ انہوں نے عزیز کی بیوی کے