انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 410 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 410

۴۱۰ دعوۃالامیر کے اثر سے موجودہ تمدن پچھلے تمدن سے بالکل بدل گیا ہے ، عورتیں کثرت سے مردوں کے ساتھ مل کر گھوڑوں پرسوار ہو کر شکار اور گھوڑ دوڑوں میں شامل ہوتیں ہیں بلکہ سرکس میں تماشے دکھاتیں ہیں اور مردوں کا لباس پہننے کا رواج بھی مسیحی ممالک میں کثرت سے ہے، علی الخصوص جنگ کے بعد سے تو لاکھوںعورتوں نے بالکل مردانہ لباس پہننا شروع کردیا ہے۔بِرجس اور چھوٹا کوٹ بھی ان میں ایک فیشن کی صورت اختیار کرگیا۔عورتوں کو جو حکومت مردوں پر حاصل ہو چکی ہے وہ بھی اپنی نوعیت میں نرالی ہے۔درحقیقت اس امر میں یورپ کے تمدن اور اس کے اثر سے دیگر بِلاد کے تمد ن میں ایسا فرق آگیا ہے کہ اس کے بد تنائج اگر اللہ تعالیٰٰ کے فضل سے دور نہ ہوئے تو ان کے دور ہونے کی اور کوئی صورت نہیں، یا تو ان کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ کوئی خطر ناک فساد پھُوٹے گا یا شادی کا رواج بالکل بند ہو جائے گا اور نسل انسانی کی ترقی کو ایک ناقابل برداشت صدمہ پہنچے گا۔ایک علامت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کے تمدن کی یہ بتائی ہے کہ اس وقت مرد عورتوں کی طرح زینت کریں گے اور ان کی شکلیں اختیار کریں گے۔تغیرا ت بھی پیدا ہو چکے ہیں۔دنیاکا اکثر حصہ داڑھیاں منڈوا کر عورتوں سے مشابہت اختیار کر رہا ہے۔کسی وقت داڑھی مرد کے لئے زینت سمجھی جاتی تھی اور مسلمانوں کے لئے تو باتباع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسلامی شعار تھی۔وہ اب اکثر چہروں سے غائب نظر آتی ہے ، بلکہ ایسے لوگ بھی جن کو عالم اسلام میں بہت کچھ دینی وقعت دی جاتی ہے، اس کے مونڈ دینے ہی میں اپنے چہروں کی زینت پاتے ہیں۔دوسرا تغیر اس پیشگوئی کے ماتحت تھیٹروں کی کثرت ہے کہ ان میں کثرت سے مرد عورتوں کا اور عورتیں مردوں کا بھیس بدل کر تما شہ کرتے اور گاتے ناچتے ہیں۔اسی طرح یورپ و امریکہ میں مرد جس قدر اپنے سر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور جس طرح ان کی زینت کی طرف توجہ کرتے ہیں وہ اس زمانے کی عورتوں سے تو نہیں مگر پرانے زمانے کی عورتوں سے ضرور بڑھ کر ہے۔جسمانی حالت:۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کے زمانے کے لوگوں کی جسمانی اور صحت کی حالت بھی بیان فرما دی ہے، چنانچہ حضرت انسؓ سے ترمذی میں روایت ہے کہ جب دجال ظاہر ہوگا اور مدینے کی طرف رُخ کریگا تو اس وقت طاعون بھی پڑے گی اور اللہ تعالیٰٰ طاعون اور دجال دونوں سے مدینے کو بچائے گا۔یہ حالت بھی پیدا ہو چکی ہے۔پچّیس۲۵