انوارالعلوم (جلد 7) — Page 260
۲۶۰ جس سے میرا دل پگھل گیا مگر بہرحال یہ بھی تو بادشاہ بن کر خوش ہو ہی لیتا ہے چلو نام کی مشارکت کی وجہ سے ہی ہم بھی خوش ہوئیں اور لہو لگا کر شہیدوں میں مل جائیں۔پس اس کو بھی ہم جہاد کہہ سکتے ہیں۔گو وہ ایسا جہاد نہ ہو جیسا کہ پہلوں نے کیا اور جو جہاد کے لئے نکلیں ان کے لئے خدا کی سنت ہے کہ ان کے پچھلے گناہوں اور کوتاہیوں کو معاف کردیتا ہے اور کہتا ہے انہوں نے جب میری خاطر سب کچھ چھوڑ دیا تو میں بھی ان کے گناہوں کو چھوڑتا ہوں۔آپ لوگ بھی چونکہ جہاد پر گئے تھے اس لئے خدا نے آپ کانیا حساب کھولا ہے۔اور جس طرح خدا تعالیٰ نے ایک قلم سے تمہاری پچھلی تمام کو تاہیوں اور سستیوں کو مٹادیا ہے اسی طرح میں بھی تمہیں ایک ہی بات کہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اب تمهارانیا حساب شروع ہوا ہے پیچھے جو کچھ خدا تعالیٰ کا تمهارے ذمہ تھا وہ مٹ گیا اور بالکل سفید کاغذ ہو گیا اب تم اس کو ذراسی احتیاط اور کوشش سے ہمیشہ کے لئے صاف رکھ سکتے ہو۔کسی میں بے جاخود پسندی ہوتی ہے ،کسی میں بیجابزدلی ہوتی ہے، کسی میں بیجاسختی کرنے کی عادت ہوتی ہے، کسی میں بے جا تکبر ہوتا ہے، کسی میں دوسروں کا حق مارنے کی بد عادت ہوتی ہے، کسی میں او ر بیجا خواہشات ہوتی ہیں ان سب بیجا باتوں کو خدا نے ایک ہی بجا سے مٹادیا ہے اب تمہارے لئے موقع ہے کہ دوبارہ کوئی ایسی بات نہ ہونے دو۔دیکھو اگر کوئی سوار گھوڑ دوڑ میں پیچھے رہ جائے اور آگے نکل جانے والے سوار ٹهہرجائیں تو اس کے لئے موقع ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ مل جائے اسی طرح تمہارے لئے موقع ہے کہ تم روحانیت میں تیزی کے ساتھ بڑھ جاؤ - تم خدا کیلئے اپنے گھروں سے نکلے تھے خدا نے تمہارے حساب کو جو اس کا تمهارے ذمہ تھا مٹا دیا اور تم ایسے ہی ہو گئے جیسے کوئی انسان نہا کر میل کچیل سے صاف ہو کر نکل آئے۔اس بات سے تم فائدہ اٹھاؤ اور آئندہ کے لئے احتیاط کرو گے اب تم پر کسی قسم کی ناپاک چھینٹیں نہ پڑیں۔پس تمہارے لئے میری یہی مختصرسی نصیحت ہے اور یہی سب باتوں کی جامع ہے۔تم نے جو کچھ کیا اس کا بدلہ خدا تعالیٰ ہی دے گا۔ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے دل تمہارے ساتھ تھے جب تم گئے اور ہمارے دل تمهارے ساتھ تھے جب تم وہاں رہے اور ہمارے دل تمهارے ساتھ ہیں جب تم واپس آئے اسی طرح ہماری دعائیں تمہارے ساتھ تھیں جب تم گئے ہماری دعائیں تمہارے ساتھ تھیں جب تم رہے اور ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔جب تم آئے ہر گھڑی اور ہر قدم پر ہم تمہارے ساتھ شریک تھے اس لئے خدا سے امید ہے کہ ہمیں بھی ثواب سے محروم نہ رکھے گا کیونکہ ہم اس لئے یہاں رہے