انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 204 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 204

۲۰۴ از کم ان ضلعوں کے لوگوں کو مشورہ کے لئے بلانا ہو گا۔کیا وہ لوگ جو مشورہ کے لئے آئیں گے ان کو ہمارے آدمی کہہ دیں گے کہ کھانا بازار سے کھاؤ- پھر وہ لوگ جو ہمارے کام کو دیکھنے کی غرض سے آئیں گے یا ہمیں کسی قسم کی مدد اور واقفیت بہم پہنچانے کے لئے آئیں گے ان کے کھانے پینے کاہمیں انتظام کرنا ہو گا۔ان کے لئے ہمارا لنگر ہو گا اور یہ اخراجات معمولی نہ ہوں گے بلکہ بہت زیادہ ہوں گے۔پس چو نکہ روپیہ کی فوری ضرورت ہے اور کانفرنس کے منعقد ہونے میں ابھی دیر ہے۔اس لئے ارادہ ہے کہ قادیان میں چندہ کی تحریک کی جائے۔اور ایسے رنگ میں کی جائے کہ کانفرنس کے مشورہ پر اس کا کوئی اثر نہ پڑے۔اور وہ یہ کہ عام تحریک نہ ہو بلکہ جو لوگ ایک خاص رقم دے سکتے ہیں ان سے لی جائے۔پھر اگر کانفرنس میں فیصلہ ہو جائے کہ سب لوگ چندہ دیں تو اس تحریک سے کوئی حرج نہ ہو گا۔اور اگر یہ فیصلہ ہو کہ خاص رقم لی جائے اور یہاں عام چندہ لیا گیا تو اس سے باہر والوں کو صدمہ ہو گا کہ قادیان میں تو عام چندہ کیا گیا اور ہمیں اس میں شامل ہونے کا موقع نہ دیا گیا اس لئے یہی تجویز ہے کہ قادیان والے ایسے لوگ جو کم از کم سو روپیہ دے سکیں وہ دیں اور جلدی دیں۔اس مجلس میں ایسے لوگ نام نہ لکھائیں بلکہ بعد میں لکھائیں کیونکہ نماز( مغرب )کا وقت ہو گیا ہے اور نماز تو عشاء کے ساتھ ملا کر بھی پڑھ سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی دینی کام ہے مگر اس طرح تقریررک جائے گی۔یہ سو روپیہ کی ر قم بتانے کے یہ معنی ہیں کہ اس سے کم دینے والے شامل نہ ہوں مگر یہ نہیں کہ جو اس سے زیادہ دے سکتے ہیں وہ زیادہ بھی نہ دیں۔میں یہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل سمجھتا ہوں کہ اس نے ایک موقع پر میرے دل میں ایک خاص بات ڈالی تھی اور اس سے مجھے بڑا فائدہ ہوا ہے۔جب حضرت مسیح موعودؑ فوت ہوئے تو میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ آپ لوگ آپ پر طرح طرح کے اعتراض کریں گے اور بڑے زورکی مخالفت شروع ہو جائے گی اس وقت میں نے سب سے پہلا کام حضرت مسیح موعود ؑکے سرہانے کھڑے ہو کر جو کیا وہ یہ عہد تھا کہ اگر سارے لوگ بھی آپ کو چھوڑ دیں گے اور میں اکیلا ره جاؤں گا تو میں اکیلا ہی ساری دنیا کامقابلہ کروں گا اور کسی مخالفت اور دشمنی کی پرواہ نہیں کروں گا۔جب تک یہی ارادہ اور یہی عزم لیکر ہماری جماعت کا ہر ایک شخص کھڑا نہ ہو کامیاب نہیں ہو سکتا۔ممکن ہے اسے دوسرا کوئی ساتھی نہ ملے تو کیا ایسی صورت میں وہ خاموش ہو کر بیٹھ رہے گا۔دیکھو اگر ایک عورت کا بچہ ڈوب رہا ہو تو کیا وہ کنارے پر اس لئے خاموش بیٹھی رہے گی کہ دس