انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 188

۱۸۸ ان کے نیچے ہیں۔یا جن پر سایہ ڈالتے ہیں۔اے اللہ !جو سات زمینوں کا رب ہے اور ان چیزوں کا جو ان کے اوپر ہیں۔اور شیطانوں کے رب اور ان کے جن کو انہوں نے گمراہ کیا ہے۔اور ہواؤں کے رب اور ان کے جن کو یہ بکھیرتی ہیں۔اے اللہ! ہم تجھ سے اس گاؤں کی بھلائی اور اس کے اہل کی بھلائی چاہتے ہیں اور ہر اس چیز کی بھلائی جو اس میں ہے اور ہم پناہ مانگتے ہیں اس گاؤں کی بدی سے اور اس کے رہنے والوں کی بدی سے اور ہر اس چیز کی بدی سے جو اس میں ہے اے اللہ ! ہمیں اس گاؤں میں برکت دے اے اللہ ! ہمیں یہاں نفع نصیب کر اور ہماری محبت یہاں کے رہنے والوں کے دلوں میں ڈال اور یہاں کے نیک لوگوں کی محبت ہمیں دے۔اس دعا کو پڑھنے کے بعد شہر میں داخل ہو - ہمیشہ نرمی اور بہت سے کام کرو۔اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھاؤ - نماز وغیرہ میں ایسے مواقع پر ستی ہوتی ہے اس کی کو پاس نہ آنے دو۔عبادت خدا کا پہلاحق ہے اس کو پہلے بجالا و نماز ضرور پڑھو۔خداکے حقوق و احکام ادا کر کے بندوں کے حقوق ادا کرو۔دعاؤں پر بہت زور دوافسر کی اطاعت کرو۔یہ بات شرطوں میں بھی ہے پس اطاعت کرو۔جب تک تمهاری طاقت میں ہو اور جب تمہاری طاقت سے باہر ہو ترا فسربالا سے کہہ سکتے ہو مگر کوئی شخص اطاعت سے انکار نہ کرے۔نفس کو مار کر بھی افسر کی اطاعت کرو ایسے موقع پر ہر قسم کی اطاعت کرنا بڑی قربانی ہے۔یاد رکھو ایسے مواقع پر اطاعت سے ذرا منہ پھیرنا ہلاکت کا باعث ہوتا ہے۔احد کے موقع کا حال سب جانتے ہیں اس کے دہرانے کی ضرورت نہیں۔دیکھو تھوڑی سی نافرمانی نے کیسی ہلاکت مچادی تھی پس ہر حال میں اطاعت کرو۔لباس اور خوراک میں جہاں تک ہو سکے سادگی اختیار کرو۔میں خاص طور پر توجہ دلاتا ہوں کہ رات دن دعاؤں میں مشغول رہو۔توکل سے بھی الہٰی مدد آتی ہے۔مگر خدا سے مانگنے سے بھی مدد آتی ہے کیونکہ خدا خوش ہوتا ہے کہ میرا بندہ مجھ سے مانگتا ہے۔وہاں کے لوگوں کو اعلیٰ نمونہ د کھاؤ- میں نے جو نصائح دی ہیں ان پر عمل کرو آپس میں محبت اور پیارے رہو تا دیکھنے والے کو معلوم ہو کہ تم ایک دوسرے پر فدا ہو- اگر وہ تم میں یہ بات نہ دیکھیں گے تو ان پر سلسلہ کے متعلق برا اثر ہو گا۔کو ئی لیکچراراتنا اثر نہیں کرتا جتنا نیک اور اچھا نمونہ اثر کرتا ہے۔اگر تم اعلیٰ نمونہ د کھاؤ تو خواہ ملكانہ لوگ تمہاری باتیں سنیں یا نہ سنیں اور ہزاروں لوگ سلسلہ میں داخل ہوں گے۔پس اپنے اخلاق اعلی ٰدکھاؤ قربانی اور ایثار کے موقع پر قربانی کرو اور لوگوں کی سخت کلامی کے مقابلہ میں سخت کلامی مت کرو۔