انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 166

۱۶۶ مبتلاء نہیں۔ایک مولوی دہلی سے یہاں آیا اس نے مجھ کو کہا کہ مولوی صاحب (حضرت خلیفہ اول) تو سونا بنایا کرتے تھے اب آپ کو خوب بتاتے ہوں گے مجھ کو بتادو۔میں نے بہت سمجھایا مگر میں نے دیکھا کہ اس کو اثر نہ ہوا۔۸۰ واں علم، اس علم میں یہ بحث ہوتی ہے کہ کیسی کیسی اقوام کے اجتماع سے اولاد ہوتی ہے۔بغیر نر و مادہ کے لئے کے بھی اولاد ہوسکتی ہے یا نہیں۔اگر ہو سکتی ہے تو کس طرح؟ اس علم کے ذریعہ یہ ثابت ہوا کہ نرومادہ کے ملنے کے بغیر بھی اولاد ہو سکتی ہے۔۸۱ واں علم ،جانوروں کے پالنے کا علم ہے۔اس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ مرغی ،گائے ،بھینس وغیرہ کے پالنے کے کیا طریق ہیں؟ کیا خوراک دی جائے جس سے وہ موٹی ہوں یا دودھ زیادہ دیں یااولاد اچھی ہو۔اس علم میں مختلف طریقوں پر بحث ہوگی اور تجارتی اصولوں کو مد نظر رکھ کر بھی بحث ہوتی ہے۔۸۲ واں علم ،الائبریری کا علم ہے۔اس علم میں یہ بتایا جاتا ہے کہ کونسی کتابیں اکٹھی رکھنی چاہئیں۔یہ ایک مستقل علم ہے۔بعض کتابیں مختلف علوم سے تعلق رکھتی ہیں۔اس علم نے تقسیم کردیا ہے کہ کس کتاب کو کس علم میں رکھا جائے۔اور یہ بھی اس میں بتایا جاتا ہے کہ کس طرح کوئی کتاب آسانی سے نکالی جاسکتی ہے۔یہ علوم کی ایک فہرست ہے اب ان علوم کے متعلق مضامین سننے ہیں۔تم خود غور کرو میں بھی بتاؤں گا۔