انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 106

۱۰۶ نجات میں اختلاف پیدا ہوا کہ کوئی غریب بنا کوئی امیر، کوئی عقلمند بنا کوئی بے وقوف ،کوئی بد صورت بنا کوئی خوبصورت لیکن جب ہم غور کرتے ہیں تو گناه تفاوت اور اختلاف سے پیدا ہوتا ہے ایک شخص کے پاس ایک ایسی چیز نہیں ہوتی جو دوسروں کے پاس ہوتی ہے تو وہ اس کی خواہش کرتاہے اور حسد یالالچ میں مبتلاء ہو جاتا ہے پھر چوری وغیرہ میں مبتلاء ہو جاتا ہے پھر قتل وغیرہ کے جرم کا مرتکب ہوتا ہے یا زنا اور بدکاری میں مبتلاء ہوتا ہے۔لیکن اگر پہلے سب انسان ایکس ی شکل کے، ایک سی عقل کے، ایک سے مال کے، ایک سی عزت کے پیدا ہوئے تھے تو گناہ کیونکہ پیدا ہوا؟ کسی کو کسی کے خلاف جوش و غصہ پیدا کیونکر ہو سکتا تھا؟ ٍ (۸) آٹھواں اعتراض یہ ہے کہ اگر تناسخ درست ہے تو ماننا ہو گا کہ جس قدر تکالیف انسان کو دنیا میں پہنچتی ہیں یہ سب پچھلے اعمال کی سزا اور ان کا بدلہ ہیں۔اگر یہ درست ہے تو چاہئے کہ جو اس دنیا میں زیادہ مالدار ہو وہ پہلے جنم میں زیادہ نیک ہو اور جسے اس دنیا میں کالیف پہنچیں وہ پچھلے جنم میں نہایت گناہ گار اور گندا ہو۔جیسا کہ ہندوؤں کا خیال بھی ہے کہ وہ عورتیں اور اندھے اور لولے لنگڑے انسان اور غریب اور بھوکے مرتے لوگ پچھلے جنموں کی سزا بھگت رہے ہیں مگر ہم دیکھتے ہیں کہ جس قدر لوگ دنیا کے مصلح گذرے ہیں خواہ ان کو نبی کہو ،مامور کہو، او تار کہو، وہ سب لوگ بہت سی تکالیف میں رہے۔ہندووں کے بزرگوں رام چندرؑ جی اور کرشنؑ جی کو دیکھ لو ان کے راستہ میں سخت تکالیف آئیں۔تناسخ کی رو سے ماننا پڑے گا کہ ان لوگوں کی پچھلے جنموں کی زندگی بہت بری تھی۔مگر کیا کوئی عقلمندمان سکتا ہے کہ جس قدر لوگ دنیا کی اصلاح کے لئے آئے ہیں وہ سب کے سب پہلی زندگی میں برے لوگ تھے؟ عقل یہی فیصلہ کرے گی کہ وہ مسئلہ باطل ہے جو ان کو بد عمل قرار دیتا ہے یہ لوگ بدنہ تھے۔(۹) ایک اعتراض یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ کئی قسم کے جانور دنیا سے مٹتے چلے جاتے ہیں اگر تناسخ صحیح ہے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ بعض گناہ ہو نے دنیا سے بند ہو گئے ہیں حالانکہ ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں گناہ نئے سےنئے نکلتے آتے ہیں۔(۱۰) دسواں اعتراض یہ ہے کہ ہندو لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ملک میں چارہ نہ رہنے کی وجہ سے اور گائیوں کو ذبح کر دینے کے سبب سے گائیں دنیا میں کم ہو گئی ہیں اور اس کا الزام گورنمنٹ پر دیتے ہیں۔لیکن اگر یہ سچ ہے کہ تناسخ کے اثر کے نیچے بعض رو حیں گائے کی جون میں آتی ہیں تو پھر لوگوں کے ذبح کرنے سے گائیں کم کیوں ہو جاتی ہیں ؟ جب ان کے اعمال چاہتے