انوارالعلوم (جلد 7) — Page 88
۸۸ نجات آدھاکام حضرت صاحب ؑکی اولاد کے سپرد کرے۔پس میں اب آپ کے یہ حصہ سپرد کرتا ہوں آپ میرے ساتھ مل جائیں اور آدھاحق آپ لے لیں۔خواہ تیماپور چلے جائیں میں اس علاقہ میںرہوں خواہ آپ یہاں رہیں اور مجھے کہیں میں تیماپور چلا جاتا ہوں۔میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ جو کہتے ہیں کہ مجھے حضرت مسیح موعود ؑکا کام پورا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے کھڑا کیا ہے تو کیا آپ کو خدا تعالیٰ نے کچھ طاقتیں بھی دی ہیں جن کو دیکھ کر انسان آپ پر یقین کر سکے ؟ وہ کہنے لگے ہاں بڑے بڑےوعدے کئے ہیں۔میں نے کہا وعدوں پر آپ کو کون مانے کچھ ملا بھی ہے؟ انہوں نے کہا کہ پیشگوئیاں تو اپنے وقت پر ہی پوری ہو نگی۔میں نے کہا اللہ تعالیٰٰ کی یہ سنت ہے کہ وہ اپنےماموروں کو دعویٰ سے پہلے ایک ایسی طاقت ہے کہ لوگ ان کی برتری تسلیم کر لیتے ہیں۔رسول کریم ﷺ کے ساتھ اس طرح ہوا، حضرت صالحؑ کی نسبت آتا کنت فینا مرجوا ، تجھ پر سب قوم کو بڑی بڑی امیدیں تھیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خدا تعالیٰ نے براہین لکھوا کر بڑے بڑے مخالفین سے تعریف کروالی اس کے بعد پھران کو مقام مأموریت پر کھڑا کیا۔اگر نشان پہلے نہ ہو تو اس کے ہے معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰٰ اپنے بندوں کو کافر بنا کر پھرایمان کی طرف لانے کی تدبیر کرتا ہے۔وہ پوچھنے لگے پھر کیا ثبوت میرے پاس ہونا چاہیے؟ میں نے کہا آپ حضرت مسیح موعود ؑکے کام کی تکمیل کے دعویدار ہیں حضرت مسیح موعودؑ کی کتاب براہین احمدیہ بظاہر نامکمل پڑی ہے آپ اس کتاب کو مکمل کر دیں اور انہی علوم کے معیار پر جو اس میں ہیں کتاب میں لکھ دیں پھر کوئی مانے یا نہ مانے میں تو آپ کو مان لوں گا اس پر وہ بالکل خاموش ہو گئے۔یہ ایک مثال میں نے سنائی ہے اس امر کی کہ شیطانی الہاموں کے ساتھ وعدے ہی وعدے ہوتے ہیں اور آئندہ پورا ہونے کی امید دلائی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰٰ پہلے سامان کر کے پھراس کو آئندہ کے وعدے دیتا ہے یا اعلان وحی کی اس وقت اجازت دیا ہے جب ان میں سے کچھ حصہ پورا ہو کر لوگوں میں حجت ہو چکا ہوتاہے۔ایک اور واقعہ اس ققسم کا حضرت مسیح موعودؑ کے وقت کا ہے۔ایک دفعہ ایک شخص حضرت مسیح موعودؑ کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھےیہی آوازیں آتی رہتی ہیں کہ تو محمدہے، توعیسیٰ ہے، تو رسول ہے۔آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰٰ کسی سے تمسخراور مخول نہیں کیا کرتا بلکہ شیطان کرتا ہے کیا جب تم کو عیسیٰ کہاجاتا ہے تو وہ نشانات بھی دیئے جاتے ہیں جو حضرت عیسیٰؑ کوملے تھے؟ یا جب محمد ﷺ) کہا جاتا ہے تو کیا آپؐ کا علم بھی دیا جاتا ہے؟ کہنے لگا دیا تو کچھ نہیں جاتا صرف الفاظ ہی