انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 72 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 72

رسول کریم ؐکی اُمّت میں نبی پس ہمارا عقیدہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّت میں نبی ہوسکتے ہیں اور اس زمانہ میں جس کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ایمان دُنیا سے اُٹھ جائے گا اور علماء بدترین مخلوق ہوجائیں گے٭میری اُمّت یہودیوں کے قدم بقدم چلے گی یہاں تک کہ اگر یہودیوں میں سے کسی نے اپنی ماں سے زنا کیا ہوگا تو ان میں بھی ایسے ہونگے٭اس وقت ان کی اصلاح کیلئے مسیح نازل ہوگا۔اس کے لئے آپ نے نزول کا لفظ رکھا جو احترام اور عزت کے طور پر آتا ہے اور ہمارا یقین ہے کہ وہ مسیح موعود حضرت مرزا غلام احمد صاحب ہیں جو اسی گائوں میں پیدا ہوئے اور وہ اس درجہ پر فائز تھے جو نبوت کا درجہ ہے چنانچہ آپ نے بتایا ہے کہ مَیں وہ مسیح موعود ہوں جس کی خبر دی گئی تھی اور مَیں ہی وہ مہدی ہوں جس کے آنے کی اطلاع دی گئی ہے مَیں ہی وہ کرشن اور زرتشت ہوں جو آخری زمانہ میں آنے والا تھا۔(تتمہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۸۵،۸۶ ،روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۵۲۱ ، ۵۲۲ ) مسیح موعودؑ کے مختلف نام بات دراصل یہ ہے کہ وہ سب قومیں جن میں نبی آئے ان کو بتایا گیا کہ آخری زمانہ میں تم میں ایک نبی آئے گا اور ہر قوم نے اس کا الگ الگ نام رکھا۔ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک ہی شخص ہے جس کے مختلف قوموں اور مذہبوں نے مختلف نام رکھے ہیں۔وجہ یہ ہے کہ سب قوموں میں جو زمانہ موعود نبی کے آنے کا بتایا گیا ہے وہ ایک ہی ہے۔پھر جو آثار بتائے گئے ہیں وہ بھی قریباً ملتے جلتے ہیں اور یہ آثار اس زمانہ میں پورے ہورہے ہیں۔ان حالات میں ممکن نہیں کہ سیکنڑوں سال کی خبریں جو پوری ہورہی ہیں اور جو خدا کے سچّے اور پیارے بندوں نے دیں ہیں ان کے مطابق آنے والے ایک دوسرے کے مخالف ہوں۔یہ ہونہیں سکتا کہ خدا کی طرف سے بتایا گیا ہو کہ فلاں زمانہ میں مسیح آئے گا اور یہ بھی خدا کی طرف سے بتایا گیا ہو کہ اس زمانہ میں کرشن آئے گا، یہ بھی خدا کی طرف سے بتایا گیا ہو کہ اسی زمانہ میں زرتشت بتایا گیا ہوکہ اس زمانہ میں کرشن آئے گا، یہ بھی خدا کی طرف سے بتایا گیا ہو کہ اسی زمانہ میں زرتشت آئیگا اور یہ سب علیحدہ علیحدہ وجود ہوں جو آکر ایک دوسرے کے ساتھ لڑیں۔بات یہی ہے کہ مختلف زبانوں میں یہ مختلف نام ہیں اور آدمی ایک ہی ہے۔چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء کے کمال کےجامع تھے اس لئے آپ کے بروز میں بھی سب کمال پائے جائیں گے اسی وجہ سے اس کی آمد کے متعلق سب نبی یہی کہتے رہے کہ مَیں ہی آؤں گا گویا میرے کمال اس آنے والے میں ہونگے یہ سب کمال مسیح موعودؑمیں پائے گئے۔چنانچہ آپنے دعویٰ کیا کہ مَیں مہدی ہوں،مَیں مسیح ہوں۔مَیں *مشکوة کتاب العلم*ترمذی أبواب الایمان باب افتراق ھذہ الامة