انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 388 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 388

جنم میں بکری نے شیر کو کھایا ہوگا۔یا کوئی اور قصور کیا ہوگا۔گویا یورپ والوں اورہندوئوں نے یہ مان لیا ہے کہ مخلوق میں ظلم نظر آرہا ہے۔آگے یورپ والوں نے کہہ دیا کہ خدا مجبور تھا۔جو کچھ اس سے بن سکا وہ اس نے بنا دیا اوریہاں کے لوگوں نے کہہ دیا خدا کیا کرتا بندوں نے خود جو کچھ کیا اس کا بدلہ پارہے ہیں۔حقیقی جواب اس کا جواب اوّل تو یہ ہے کہ دنیا میں دیکھو کوئی رحم بھی نظر آتا ہے یا سب ظلم ہی ظلم ہے؟ اگر رحم نظر آتا ہے تو معلوم ہوا کہ خدا رحیم ہے باقی اگر ایسی چیزیں ہیں جو رحم کے نیچے نہیں آتیں توان کے متعلق یہ سمجھنا چاہئے کہ ان کا ہمیں علم نہیں کہ رحم کے نیچے کس طرح آتی ہیں؟ کیونکہ دوسری صفات سے خدا کا رحیم ہونا ثابت ہے اور جن سے ثابت نہیں ان سے معلوم کرنا باقی ہے اور عدمِ علم سے عدم شئے لازم نہیں آتی۔دوسرا جواب یہ ہے جو خدا تعالیٰ نے قرآن میں دیا ہے وَمَا مِنْ دَاۗبَّۃٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا طٰۗىِٕرٍ يَّطِيْرُ بِجَنَاحَيْہِ اِلَّآ اُمَمٌ اَمْثَالُكُمْؤ مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتٰبِ مِنْ شَيْءٍ ثُمَّ اِلٰى رَبِّھمْ يُحْشَرُوْنَ۔(الانعام:۳۹)خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم ہی تو مخلوق نہیں ہو اور بھی مخلوق ہے جس طرح تمہارے پیدا کرنے میں حکمت ہے اسی طرح ان کے پیدا کرنے میں بھی حکمت ہے اگر تمہارے پیدا کرنے میں حکمت ہے اسی طرح ان کے پیدا کرنے میں بھی حکمت ہے اگر تمہارے لئے ان کو مسخر کردیا گیا ہے تو ان کے مسخر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ان کا کوئی مستقل وجود نہیں بلکہ ان کے وجود سے بھی بعض خدا کی صفات کاظہور ہورہا ہے۔تیسرا جواب یہ ہے کہ یہ کہنا ہے کہ بعض چیزیں مفید نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ ہمیں ان کے فائدے معلوم نہیں ہوتے اس لئے ان کو نقصان رساں سمجھتے ہیں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ہر ایک چیز تمہارے فائدہ کے لئے پیدا کی ہے اس لئے یہ کہنا درست نہیں کہ بعض چیزیں صرف ضرر رساں ہیں دنیا کی کون سی چیز ہے جس کاصرف نفع ہی ہوتا ہے مگر باوجود اس کے بعض چیزوں کو اچھا کہاجاتا ہے یہ ضرر رساں جانور بھی اپنے اندر فائدے رکھتے ہیں۔سانپ کا زہر بیسیوں بیماریوں میں مفید ہے شیر کی چربی بیسیوں بیماریوں میں مفید ہے اسی طرح اوربہت سے موذی جانور ہیں جن کے بہت سے فوائد دریافت ہوئے ہیں اورابھی اکثر حصہ پوشیدہ ہے ابھی علوم چونکہ ابتدائی حالت میں ہیں اس لئے ان کی بناء پر یہ کہنا کہ فلاں چیز مضر ہے درست نہیں بہت سی چیزیں پہلے بے فائدہ سمجھی جاتی تھیں اب