انوارالعلوم (جلد 6) — Page 57
اور اسی پر یہ خوش ہیں۔یہ دوسرے کو شرک کا الزام دیتے ہیں اور خود خدا بننا چاہتے ہیں۔کیونکہ عالمِ رئویا پر حکومت کرنی چاہتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔علم تعبیر والوں نے لکھا ہے کہ جو خواب میں دیکھے کہ پاخانہ جمع کرتا ہے وہ مال جمع کریگا۔کیا یہ علم کے وارث مولوی جس کی اس قسم کی خواب سُنیں گے اس پر یہ الزام لگائیں گے کہ وہ نہایت گندہ اور غلیظ ہے۔مَیں نہیں سمجھتا کہ اس خواب کے مطابق آئے ہوئے مال سے ایسا شخص ان مولویوں کی دعوت کرے تو یہ اس کا کھانا کھانے سے انکار کریں۔محمدّی بیگم والی پیشگوئی ایک اعتراض محمدی بیگم کے متعلق ہے لیکن یہ خدا کی حکمت ہے کہ اس نے آج اس مکان کو جس میں تقریر ہوری ہے اس پیشگوئی کے حل کرنے کے لئے چنا ہے۔کیونکہ اس مکان کا اس پیشگوئی سے خاص تعلق ہے اور کیا یہ ایک عظیم الشان نشان نہیں کہ اس مکان میں جس کے ساکنوں کے متعلق پیشگوئی کی گئی تھی اس پیشگوئی پر جو اعتراض کئے جاتے ہیں ان کا جواب دیا جارہا ہے۔اس پیشگوئی میں انذار تھا اور وحی کے صاف الفاظ یہ ہیں۔تُوْبِیْ تُوْبِی فَاِنَّ الْبَلَآءَ عَلیٰ عَقِبِکِ۔٭اے عورت تو بہ کر توبہ کر کہ عذاب تیرے پیچھے ہے۔احمد بیگ حضرت مسیح موعودؑ کا دُور کا رشتہ دار ھتا اور حضرت اقدسؑ کے تمام خاندان میں مشرکانہ خیالات پھیلے ہوئے تھے۔ہمارے خاندان میں پہلے پنڈت پروہت بھی اسی طرح ہوتے تھے جس طرح مولوی اور ہمارے خاندان کی ریاست ان پروہتوں کی بیوفائی ہی سے گئی تھی۔حضڑت صاحب کے دادا جب بچّے تھے اس وقت کوئی سکھ ملنے کو آیا اور اس نے کہا۔واہگوروجی کا خالصہ۔واہگورو جی کی فتح۔اسی طرح انہوں نے بھی یہی لفظ۔دہرادئیےان کے والد اندر چلے گئے اور کہا۔اب یہ ریاست سلامت نہیں رہے گی۔چنانچہ ان کی حکومت کے دوران میں اسلام کی جگہ مشرکانہ خیالات اور ہندو وانہ رسومات آگئی تھیں اور اس وقت سے برابر یہ مرض خاندان کے اکثر لوگوں میں چلا آرہاتھا۔ان حالات کو دیکھ کر حضرت اقدس کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ مرزا احمد بیگ کی بڑی لڑکی کے رشتہ کے لئے آپ کوشش کریں۔تاشاید اس قسم کے رشتہ کے سبب سے ان لوگوں کی اصلاح میں زیادہ مدد ملے۔اوران لوگوں کی اصلاح کی کوئی صورت ہوجائے۔جب تحریک کی گئی توان لوگوں نے کہا کہ یہ رشتہ کیسے ہوسکتا ہے کیونکہ یہ تو آپ کی رشتہ میں بہن لگتی ہے۔آپ نے فرمایا کہ دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شادی آپ کو پھوپھی زاد بہن سے ہوئی تھی یہ جائز ہے۔ایک عورت نے کہا کہ *تذکرہ ص۱۶۱حاشیہ اڈیشن چہارم